اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Urdu Horoscope زائچے کے مطابق جانیے آج کا دن کیسا گزرے گا - برج جدی برج دلو برج حوت

19th January Horoscope: انیس جنوری 2024 بروز جمعہ آپ کا دن کیسا رہے گا؟ پڑھائی، محبت، شادی اور کاروبار جیسے معاملات پر آپ کا ستارہ کیا کہتا ہے؟ اس طرح کے تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے آج کا زائچہ ای ٹی وی بھارت ضرور پڑھیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 7:14 AM IST

Updated : Jan 19, 2024, 8:17 AM IST

Aries برج حمل

(اکیس مارچ تا بیس اپریل)

آج آپ جو بھی کام کریں گے اس میں جوش و خروش رہے گا۔ جسمانی اور ذہنی تازگی برقرار رہے گی۔ خاندان میں خوشی اور سکون کا ماحول رہے گا۔ آپ دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزار سکیں گے۔ آپ کو اپنی ماں سے فوائد مل سکتے ہیں۔ سفر کا امکان ہے۔ مالی فوائد، لذیذ کھانے اور تحائف کی وجہ سے آپ کا دن اچھا گزرے گا۔ طلبہ کو بزرگوں سے مدد ملے گی۔ اس سے آپ مشکل مضامین کا آسانی سے مطالعہ کر سکیں گے۔

Taurus برج ثور

(اکیس اپریل تا اکیس مئی)

آج کا دن آپ کے لیے معتدل نتیجہ خیز ہے۔ آپ کو کئی قسم کی پریشانیاں ہو سکتی ہیں۔ جسمانی صحت بھی اچھی نہیں رہے گی۔ ہو سکے تو آج ہی آرام کر لیں۔ رشتہ داروں اور عزیزوں سے جھگڑا ہو سکتا ہے۔ آپ کے بہت سے کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔ جلد بازی کی وجہ سے نقصان یا حادثے کا امکان رہے گا۔ کسی وجہ سے اخراجات بھی زیادہ ہوں گے۔ آج آپ کو اپنی محنت کا زیادہ پھل نہیں ملے گا۔ کسی چیز کے بارے میں غلط فہمی ہوسکتی ہیں۔

Gemini برج جوزا

(بائیس مئی تا اکیس جون)

خاندان میں خوشی اور مسرت کا ماحول رہے گا۔ آپ کو نوکری یا کاروبار میں منافع کی خبر ملے گی۔ اعلیٰ عہدیداران آپ کے کام کی تعریف کریں گے۔ کاروبار میں نئے گاہک آپ کے منافع میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ شادی کے اہل افراد کا رشتہ طے ہو سکتا ہے۔ دوستوں سے خاص فائدہ ہوگا۔ آمدنی میں اضافے کا امکان ہے۔ ازدواجی زندگی میں مٹھاس برقرار رہے گی۔ آپ کو اپنے بچوں کی طرف سے اچھی خبر ملے گی۔ صحت کے لحاظ سے وقت اچھا ہے لیکن پھر بھی زیادہ جوش و جذبے کی وجہ سے لاپرواہی سے گریز کریں۔

Cancer برج سرطان

(بائیس جون تا بائیس جولائی)

آج کا دن آپ کے لیے بہت اچھا ہے۔ عہدیداران ملازمت پیشہ افراد سے خوش رہیں گے۔ کاروبار میں بھی ترقی ہوگی۔ خاندان میں ماحول اچھا رہے گا۔ آپ گھر کو سجا کر خوبصورت بنا سکیں گے۔ آپ کو اپنی والدہ سے بھی فائدہ ہوگا۔ جسمانی طور پر صحت مند اور ذہنی طور پر خوش رہیں گے۔ دولت اور عزت میں اضافہ ہوگا۔ آپ کے بچے کی ترقی کی خبر سن کر اچھا لگے گا۔ صحت کے نقطہ نظر سے وقت فائدہ مند ہے۔

Leo برج اسد

(تیئس جولائی تا تیئس اگست)

سستی اور تھکاوٹ آپ کے کام کی رفتار کو کم کر دے گی۔ پیٹ سے متعلق شکایات کی وجہ سے آپ بیمار محسوس کریں گے۔ ملازمت یا کاروبار میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ غصے کو قابو میں رکھنا ضروری ہے۔ آج مذہبی کاموں میں پیسہ خرچ ہوسکتا ہے۔ آپ کو کسی مندر یا مذہبی مقام پر جانا پڑ سکتا ہے۔ اس سے ذہنی سکون ملے گا۔ ذہنی دباؤ کو دور رکھنے کے لیے آپ عبادت اور ذکر و اذکار کر سکتے ہیں یا اپنی پسندیدہ موسیقی سن سکتے ہیں۔ شام کو فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

Virgo برج سنبلہ

(چوبیس اگست تا بائیس ستمبر)

آج آپ اپنے جذبات پر قابو کرنے کو دن کا منتر بنا لیں کیونکہ طبیعت کی جارحیت کی وجہ سے کسی سے دشمنی کا خدشہ ہے۔ اگر شریک حیات کے جذبات کا احترام کریں گے تو آپ گھر کے جھگڑوں سے بچ جائیں گے۔ آپ کو اپنے کاروباری پارٹنر کے ساتھ تنازعات سے بچنا پڑے گا۔ مخفی دشمن رکاوٹیں پیدا کریں گے اس لیے ہوشیار رہیں۔ نئے کام کے آغاز کو ملتوی کر دیں۔ ضرورت سے زیادہ اخراجات ہو سکتے ہیں۔ پراسرار چیزوں میں دلچسپی بڑھے گی۔ یہ طلبہ کے لیے محنت کا دن ہے۔ صحت معتدل رہے گی۔

Libra برج میزان

(تیئس ستمبر تا تیئس اکتوبر)

روزمرہ کے کاموں کے بوجھ سے نجات کے لیے آج آپ اپنی توجہ پارٹی، سنیما، ڈرامہ یا سیاحت کی طرف مرکوز کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے ساتھ دوستوں کو بھی مدعو کریں گے۔ آپ کسی خاص دوست کی صحبت میں خوشی محسوس کریں گے۔ نئے کپڑے یا زیورات خریدنے کا موقع ملے گا۔ عوامی زندگی میں آپ کو عزت ملے گی۔ شریک حیات سے بھرپور تعاون حاصل ہوگا۔ اس سے دل خوشی سے بھر جائے گا۔ خاندان میں بہن بھائیوں کے ساتھ جاری تنازع حل ہو جائے گا۔ آپ کی صحت اچھی رہے گی۔

Scorpio برج عقرب

(چوبیس اکتوبر تا بائیس نومبر)

آج کا دن ہر لحاظ سے خوشگوار گزرے گا۔ گھر والوں کے ساتھ وقت خوشی سے گزرے گا۔ آپ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست اور خوش رہیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد کو ساتھی ملازمین کا تعاون حاصل ہوگا۔ خواتین کو ان کے مائیکے سے اچھی خبر ملے گی۔ مالی فائدہ ہوگا۔ ادھورے کام آج مکمل ہو جائیں گے۔ آپ کاروبار بڑھانے کے لیے میٹنگ کر سکتے ہیں۔

Sagittarius برج قوس

(تیئس نومبر تا اکیس دسمبر)

کام میں ناکامی کی وجہ سے مایوسی ہوگی۔ آپ بچوں کی تعلیم یا صحت کے بارے میں فکرمند رہیں گے۔ سفر نہ کرنا آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ پیٹ سے متعلق امراض کی وجہ سے پریشانی ہوگی۔ بھاری کھانے سے پرہیز کریں۔ متوازن خوراک لیں۔ ذہن میں خیالی لہریں اٹھیں گی۔ ادب و فن کے میدان میں دلچسپی بڑھے گی۔ غصے کو قابو میں رکھیں۔ محبت کے رشتوں کے لیے وقت سازگار ہے۔ آپ اپنے پیارے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزاریں گے۔ آج کسی بحث و مباحثے میں حصہ نہ لیں۔ کام کی جگہ پر دوسروں کے کاموں میں عیب تلاش نہ کریں۔

Capricorn برج جدی

(بائیس دسمبر تا بیس جنوری)

جسم و دماغ میں چستی اور توانائی کی کمی ہوگی۔ ذہن میں کسی چیز کا خوف رہے گا۔ آپ خاندان کے افراد کے ساتھ اختلافات یا تنازعات کی وجہ سے افسردہ ہو سکتے ہیں۔ وقت پر کھانا اور نیند نہیں ملے گی۔ یہ تھکاوٹ کا سبب بنے گا۔ دوستوں سے نقصان یا اختلاف کا امکان ہے۔ آج غیر ضروری اخراجات ہو سکتے ہیں۔ آپ کو خود کو بچانے کی ترغیب دینی ہوگی۔ آپ کو بچوں سے متعلق کچھ تشویش ہو سکتی ہے۔ صحت کے معاملے میں لاپرواہی نہ برتیں۔

Aquarius برج دلو

(اکیس جنوری تا اٹھارہ فروری)

آج آپ کو ذہنی سکون ملے گا۔ بہتر جسمانی صحت کی وجہ سے آپ کا جوش و جذبہ بڑھے گا۔ دوستوں اور پڑوسیوں سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ گھر میں رشتہ داروں اور دوستوں کی آمد سے آپ خوشی محسوس کریں گے۔ کاروبار کے سلسلے میں سفر پر جانے کا منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔ آپ پیاروں سے مل سکیں گے۔ قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔ صحت سے متعلق کوئی پرانا مسئلہ دور ہو سکتا ہے۔ آپ دوپہر کے بعد زیادہ توانائی محسوس کریں گے۔ گھریلو زندگی خوشگوار گزرے گی۔

Pisces برج حوت

(انیس فروری تا بیس مارچ)

اپنے غصے پر قابو رکھیں۔ کسی سے جھگڑا ہو سکتا ہے۔ آپ کو مالی معاملات اور لین دین میں محتاط رہنا پڑے گا۔ گھر والوں سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ منفی سوچ ذہن پر حاوی ہو جائے گی۔ منفی خیالات کو اپنے آپ سے دور رکھیں۔ خوراک پر توجہ نہ دینے سے آپ کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ کاروباری لوگوں کے لیے دن معمول کے مطابق ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کو بھی آج صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

Last Updated : Jan 19, 2024, 8:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details