اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت - importance of today

بھارت سمیت عالمی تاریخ میں آج کے دن کے اہم واقعات کچھ اس طرح ہیں۔

تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت
تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت

By

Published : Dec 18, 2020, 8:06 AM IST

  • آج ہی کے دن سنہ 1271 منگول حکمراں قبلائی خان نے اپنی سلطنت کا نام یوآن رکھا۔ اس کے ساتھ ہی یوآن خاندان کی شروعات ہوئی۔
  • سنہ 1777 امریکہ میں پہلی مرتبہ نیشنل تھینکس گیونگ ڈے منایا گیا۔
  • سنہ 1799 امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کو ماؤنٹ وارنن میں سپرد خاک کیا گیا۔
  • سنہ 1839 امریکہ کے جان ڈریپر نے پہلی مرتبہ چاند کی تصویر لی۔
  • سنہ 1849 ولیم بانڈ نے ٹیلی سکاپ کے ذریعہ چاند کا پہلا فوٹو گراف لیا۔
  • سنہ 1878 اس وقت کے سوویت یونین کے لیدڑ جوزف سٹالن کی پیدائش ہوئی۔
  • سنہ 1897 بھوجپوری اداکار، موسیقار اور سماجی کارکن بھکاری ٹھاکر کی پیدائش ہوئی۔
  • سنہ 1902 اٹلی کے معروف موجدد مارکونی نے پہلا ریڈیو سٹیشن بنایا۔
  • سنہ 1935 ایڈورڈ بینس چیکوسلواکیہ کے صدر بنے۔
  • سنہ 1945 جنوبی امریکی ملک ایروگوئے اقوام متحدہ کا رکن بنا۔
  • سنہ 1960 دارالحکومت دہلی میں نیشنل میوزیم کا افتتاح عمل میں آیا۔
  • سنہ 1988 آسٹریلیا نے خواتین کے عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار خطاب جیت کر ہیٹ ٹرک بنائی۔
  • سنہ 2006 متحدہ عرب ا امارات میں پہلی مرتبہ انتخاب ہوئے۔
  • سنہ 2008 برہموس سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ بھی اسی روز ہوا۔
  • سنہ 2014 سب سے بھاری راکٹ جی ایس ایل وی مارک -تین کامیاب تجربہ ہوا۔
  • سنہ 2017 دولت مشترکہ کشی چیمپئن شپ میں بھارت نے 29 طلائی تمغے جیتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details