اردو

urdu

By

Published : Nov 18, 2020, 10:18 AM IST

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

بھارت سمیت دنیا کی تاریخ میں 18 نومبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

تاریخ میں آج کا دن اہم
تاریخ میں آج کا دن اہم

  • سنہ 1727 مہاراجہ جے سنگھ دوم نے جے پور شہر کا قیام کیا۔ شہر کے آرکٹیکٹ بنگال کے ودیادھر چکرورتی تھے۔
  • سنہ 1738 فرانس اور آسٹریا کے مابین امن معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
  • سنہ 1772 پیشوا مادھو راؤ اول کی موت کے بعد چھوٹے بھائی نارائن راؤ نے گدی سنبھالی۔
  • سنہ 1833 ہالینڈ اور بیلجیئم کے مابین زونہووین معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
  • سنہ 1909 امریکہ نے نکارگوآ پر حملہ کیا۔
  • سنہ 1918 لاتویہ نے روس سے آزادی کا اعلان کیا۔
  • سنہ 1948 پٹنہ کے قریب اسٹیمر 'نارائنی' کے حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں 500 افراد ڈوب گئے۔
  • سنہ 1951 برٹش فوج نے مصر کے اسمالیہ علاقے پر قبضہ کیا۔
  • سنہ 1956 مراکش نے آزادی حاصل کی۔
  • سنہ 1972 ٹائیگر کو قومی جانور منتخب کیا گیا۔
  • سنہ 1973 پڈوچیری کے اربندوں آشرم کی گرو ماں کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 1974 بین الاقوامی انرجی ایجنسی کا قیام کیا گیا۔
  • سنہ 2002 عراق تخفیف اسلحہ کا بحران: ہینس کلکس کی قیادت میں اقوام متحدہ کے ہتھیار مشاہدین کی ٹیم عراق وارد ہوئی۔
  • سنہ 2005 مشرقی عراق میں 2 مساجد میں کئی خود کُش بم دھماکوں میں 74 شیعہ فوجی مارے گئے۔
  • سنہ 2007 سعودی عرب میں 2007 اوپیک کی میٹنگ ونزویلا صدر ہیوگو چاویز کی جانب سے افتتاح کیا گیا۔
  • سنہ 2009 ہانگ کانگ کی حکومت نے ایک نئی جمہوری سیاسی ترمیمی منصوبے کا اعلان کیا۔
  • سنہ 2013 امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے منگل پر ماوین سیارچے کو بھیجا۔
  • سنہ 2014 یونیسکو کے مطابق اسپین کے کَیمِنو سینٹیاگو، منیلا میں ریزل میموریل، پیرو کے ماچو پچو اور آسٹریلیا کے ڈمپیئر جزائر گروپ عالمی ورثے کی جگہ خطرے میں ہیں۔
  • سنہ 2017 بھارت کی مانُشی چِھلَّر نے 'مس ورلڈ 2017' کا خطاب جیتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details