سنہ 1732۔ بھارت پر حکومت کرنے والی ایسٹ انڈیا کمپنی کے پہلے گورنر جنرل وارین ہسٹنگس کی برطانیہ کے آکسفورڈ شائر کے چرچل گاوَں میں پیدائش ہوئی۔
سنہ 1877۔ امریکہ کے مشہور اور اہم اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘کا پہلا شمارہ شائع ہو تھا۔
سنہ 1907۔ جنگ آزادی کے انقلابیوں نے چنگری پوٹا ریلوے اسٹیشن (اب بنگلہ دیش میں) پر انگریزوں کو نقصان پہنچانے کے لئے ڈکیتی کی۔ اس طرح کی جدوجہد کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔
سنہ 1917۔ فن لینڈ کو روس سے آزادی ملی۔
سنہ 1929۔ بھارت کو ڈومینین کا درجہ دینے کے لئے برطانوی وائس رائے نے بھارتی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔
سنہ 1946۔ بھارت میں اندرونی حفاظت کے لئے ہوم گارڈ کی تشکیل کی گئی تھی۔
سنہ 1956۔ ہندوستانی آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راوَ امبیڈکر کا انتقال ہوا تھا۔
سنہ 1956۔ جنوبی افریقہ میں سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے نیلسن منڈیلا اور 156 دیگر لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
سنہ 1962۔ بھارت نے چین میں واقع اپنا اقتصادی قونصل خانہ بند کردیا تھا۔
سنہ 1967۔ سوویت یونین نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔