اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن - ایکس رے مشین کی نمائش

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 18 مئی کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

today's day in world history
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : May 18, 2021, 7:14 AM IST

1842 - مہاراشٹر کے عظیم اسکالر مہادیو گووند راناڈے کی پیدائش ہوئی۔


1778 - جیمز کک نے 'ہوائی جزائر' دریافت کیا اور اس کا نام 'سینڈوچ آئی لینڈ' رکھا۔


1896 - ایکس رے مشین کی نمائش ہوئی۔


1911 - خلیج سان فرانسسکو میں کھڑے جنگی جہاز پنسلوانیا کے فلائٹ پلیٹ فارم پر امریکی پائلٹ یوجین برٹن ایلے نے پہلی مرتبہ جہاز اتارا۔


1930 - رابندر ناتھ ٹیگور نے مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا۔


1938 - سیاسی قیدیوں کا آخری دستہ انڈومان نکوبار کے پورٹ بلیئر سے براعظم کیلئے روانہ ہوا۔


1947 - ہندی فلموں کے مشہور اداکار اور گلوکار کندن لال سہگل کی موت جالندھر میں ہوئی۔


1968 - امریکہ اور سوویت یونین نیوکلیائی ہتھیاروں پر کنٹرول معاہدے کے مسودہ پر متفق ہوئے۔


1976 - فرانس نے جاسوسی کے الزام میں 40 سوویت افسران کو ملک بدر کیا۔


1991 - عراق کے اسکڈ میزائلوں نے اسرائیل کے تل ابیب اور حائفہ شہروں پر حملہ کیا جس سے خلیجی جنگ میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔


2002 - امریکہ نے بھارت کو جدید ترین اسلحہ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔


2002 - سیرا لیون میں خانہ جنگی کے خاتمے کا اعلان جس میں 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 20 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔


2009 - سری لنکا کی فوج نے تمل ٹائیگرز (لبریشن ٹائیگرس آف تامل ایلم) کو شکست دی اور اس طرح 26 سال کی فوجی مہم کے بعد سری لنکائی خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا۔


2012 - سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی فیس بک انک نے ناسڈیک میں کاروبار شروع کیا۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details