اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن - اردو نیوز

بھارت اور عالمی تاریخ میں 6 مارچ کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں:۔

today's day in world history
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Mar 6, 2021, 7:00 AM IST

1508 - بابر کے بیٹے ہمایوں کی پیدائش کابل ( افغانستان) میں ہوئی۔

1712 - نیویارک شہر میں غلام بغاوت کا آغاز ہوا۔

1714 - فرانسیسی شہنشاہ چارلس سہاوا ہیبس برگ نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔

1836 - الامو کی لڑائی اختتام پذیر ہوئی۔

1886 - نرسوں کی پہلی میگزین ’نائنٹن گیل‘ شائع ہوئی۔

1900 - مغربی ورجینیا (امریکہ) کے ایک کوئلہ کان میں ہوئے دھماکے میں 50 کانکن کی موت ہوئی۔

1902 - اسپین ریئل میڈرڈ سی ۔ ایف فٹ بال کلب کا قیام عمل میں آیا۔

1921 - پرتگالی کمیونسٹ پارٹی کی تشکیل ہوئی۔

1960 - سوئٹزرلینڈ نے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو حق رائے دہی کا اختیار دیا۔

1961 - بھارت کا پہلا اکانومی یومیہ اخبار ’دی اکنامک ٹائمز‘ ٹائمز آف انڈیا گروپ کے ذریعہ بمبئی میں شروع ہوا۔

1962- عظیم مجاہد آزادی اور انقلابی امبیکا چکرور تی کا انتقال ہوا۔

1964 - کانسٹینٹائن دوئم اپنے والد کنگ پال کی وفات کے بعد یونان کے بادشاہ بنے۔

1971 - سوئٹزرلینڈ کے ایک ذہنی اسپتال میں آگ لگنے سے 28 لوگوں کی موت ہوئی ۔

1981 - امریکی صدر رونالڈ ریگن نے 37،000 وفاقی ملازمتوں میں کٹوتی کرنے کا اعلان کیا۔

1984 - برطانوی کوئلہ صنعت میں ایک سال طویل کارروائی کا آغاز ہوا۔

1991 - اس وقت کے وزیر اعظم چندر شیکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ۔

1996 - عراق نے اقوام متحدہ کی قرار داد کے تحت ’ کھانے کے لئے تیل منصوبہ‘ نافذ کیا۔

2003 - الجیریا کا ایک طیارہ تماراسیٹ میں حادثہ کا شکار ہوا، جس میں 102 سے زائد مسافر ہلاک ہوئے۔

2009 - بھارتی فضائیہ کو تقریباً تین دہائیوں تک اپنی خدمات دینے کے بعد اسکنگ ۔ونگ لڑاکا طیارہ مگ ۔23 نےاپنی آخری پرواز بھری۔

2013 - شامی باغیوں نے الرقہ شہر پر قبضہ کیا۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details