اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - عالمی تاریخ

بھارت اور عالمی تاریخ میں 28 مارچ کے چند اہم ترین واقعات حسب ذیل ہیں۔

today's day in the history
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Mar 28, 2021, 8:40 AM IST

1561: اکبر نے مالوا کے دارالحکومت سارنگ پور پر حملہ کر کے باج بہادر کو شکست دی۔

1736: برطانوی موجد جیمز واٹ کی شمالی انگلینڈ کے شہر گرینیک میں پیدائش۔

1802: ہینرک ولیم متھائس اولبرس نے کرہ پلاس کو دریافت کیا۔

1806: واشنگٹن کالج (اب واشنگٹن اور جیفرسن کالج) کی بنیاد پنسلوینیا جنرل اسمبلی نے رکھی۔

1809: اسپین کو میڈلین وار میں فرانس کے ہاتھوں شکست۔

1891: پہلی ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد۔

1922: امریکی موجد بریڈلی اے فِسکے نے مائیکرو فلم پڑھنے کے آلے کو پیٹنٹ کرایا۔

1930: ترکی کے بہت سے شہروں کا نام بدل دیا گیا۔ اس دن سے دارالحکومت ’انگورا‘ کا نام تبدیل کر کے ’انقرہ‘ اور ’قسطنطنیہ‘ کو ’استنبول‘ کر دیا گیا۔

1941: نظر بندی میں رہ رہے سبھاش چندر بوس کلکتہ سے برلن فرار ہوگئے۔

1949: امریکی وزیر دفاع جیمز فارسٹل اچانک مستعفی۔

1959: چین نے تبتی حکومت کو تحلیل کردیا اور پنچن لامہ کی تقرری کردی۔

1962: شام میں فوجی بغاوت کے بعد صدر ناظم القدسی ملک سے فرار ہوگئے۔

1965: ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ نے 25،000 افراد کے ساتھ سیاہ فام امریکیوں کے حقوق کے لئے الابامہ کی راجدھانی ماٹگمری میں مارچ کیا۔

1972: سوویت روس نے ایٹمی تجربہ کیا۔

1999: وینس ولیمز نے اپنی بہن سرینا ولیمزکو شکست دے کر لپٹن کپ جیتا۔ یہ 115 برسوں میں پہلی بار ہوا تھا۔

2005: سماترا جزیرے پر 8.7 شدت کے زلزلے نے پورے انڈونیشیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ زلزلہ 1965 کے بعد چوتھا سب سے بڑا زلزلہ تھا۔ جس میں تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

2006: امریکہ نے پاکستان کے شہر پشاور میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا۔

2007: امریکی سینیٹ نے عراق سے فوجیوں کے انخلا کی منظوری دے دی

2011: بھارت میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ شیروں کی گنتی کے بعد سال 2006 میں ان کی تعداد بڑھ کر 1706 ہوگئی جوپہلے 1411 تھی۔

2013: انٹرنیٹ پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ۔ انٹرنیٹ کی رفتار دنیا بھر میں سست ہوگئی۔

2015: سائنا نہوال دنیا کی نمبر ون خاتون بیڈ منٹن کھلاڑی بن گئیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details