اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History:تاریخ میں آج کا دن - تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 10 فروری کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Feb 10, 2022, 8:04 AM IST

بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 10 فروری کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں

  • 1616 - برطانوی سفیر سر تھامس رو مغل حکمران جہانگیر کے دربار میں اجمیر پہنچا۔
  • 1692 – کلکتہ کے بانی جاب چارنک کا انتقال ۔
  • 1763 – پیرس کے معاہدے کے ساتھ فرانس ہندوستان کے درمیان جنگ ختم ہوئی۔
  • 1818 - انگریزوں اور مرہٹوں کے درمیان تیسری اور آخری جنگ رام پور میں لڑی گئی۔
  • 1846 - سبراون کی جنگ میں انگریزوں نے سکھوں کو شکست دی۔
  • 1879 - امریکہ کے کیلیفورنیا تھیٹر میں روشنی کے لیے پہلی بار بجلی کا استعمال کیا گیا۔
  • 1904 - جاپان اور روس نے جنگ کا اعلان کیا۔
  • 1912 - برطانیہ کے بادشاہ جارج پنجم اور ملکہ میری ہندوستان چھوڑ گئے۔
  • 1918 - سوویت رہنما لیون ٹراٹسکی نے پہلی جنگ عظیم سے روس کی دستبرداری کا اعلان کیا۔
  • 1931 - نئی دہلی ہندوستان کا دارالحکومت بنا۔
  • 1933 - جرمن آمر ہٹلر نے مارکسزم کے خاتمے کا اعلان کیا۔
  • 1947 - دوسری جنگ عظیم میں آئینی حکومتوں اور مشترکہ فوجوں کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
  • 1959 - امریکہ کے سینٹ لوئس میں سمندری طوفان سے 19 افراد ہلاک اور 265 زخمی ہوئے۔
  • 1961 - کینیڈا میں نیاگرا فالز ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ نے بجلی پیدا کرنا شروع کی۔
  • 1972 - سوویت یونین نے مشرقی قازقستان میں جوہری تجربات کئے۔
  • 1989 - امریکہ نے نیواڈا ٹسٹ سائٹ سے جوہری تجربات کئے۔
  • 1991 - یوروپی ملک لتھوانیا میں سوویت یونین سے آزادی کے لیے ووٹنگ۔
  • 2003 - پہلا بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ میچ نمیبیا میں کھیلا گیا۔
  • 2009- مشہور کلاسیکی گلوکار پنڈت بھیم سین جوشی کو ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔
  • 2013- اتر پردیش میں الہ آباد ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوئے۔
  • 2015- ہندوستان کے پہلے نینشل ڈیوارمنگ ڈے پر عملدرآمد کیا گیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details