بھارت اور عالمی تاریخ میں 27 اگست کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں:
- 1859- ملک کے عظیم صنعت کار دوراب جی ٹاٹا کی پیدائش۔
- 1870-بھارت کی پہلی مزدور تنظیم ’شرم جیوی سنگھ‘ کا قیام ۔
- 1907 - صدی کے عظیم کرکٹر سر ڈان جارج بریڈمین کی پیدائش۔
- 1939 - دنیا کے پہلے جیٹ انجن والے طیارے نے جرمنی سے پہلی پرواز کی۔
- 1963 - خاکسار تحریک کی بانی اورقیام پاکستان میں اہم کردار کرنے والے عنایت اللہ خان مشرقی کا انتقال ۔
- 1972 - بھارتی پیشہ ور پہلوان اور لفٹر دلیپ سنگھ رانا ( گریٹ کھلی) کی پیدا ئش۔
- 1976- مشہور گلوکار مکیش انتقال کر گئے۔
- 1979 - بھارت کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا انتقال ۔
- 1982 - سماجی کارکن ، روحانی پیشوا ما آنندمائی کا انتقال۔
- 1999 - سونالی بنرجی ہندوستان کی پہلی خاتون میرین انجینئر بنیں۔
- 1999-بھارت نے کارگل تنازعے کے دوران قیدی بنانئے گئے پاکستانی جنگی قیدیوں کو رہا کیا۔
- 2006- مشہور فلمساز اور ہدایت کار رشی کیش مکھرجی کا انتقال ۔
- 2003 - 60 ہزار سال کے وقفے کے بعد مریخ زمین کے قریب پہنچا۔
- 2008- سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اے کے ماتھر کو آرمڈ فورسز ٹریبونل کا پہلا چیئرمین بنایا گیا۔
- 2013- مظفر نگر فسادات پھوٹ پڑا۔