اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History: عالمی تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 19 فروری کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں: -

آج کا دن
آج کا دن

By

Published : Feb 19, 2022, 7:19 AM IST

بھارت اور عالمی تاریخ میں 19 فروری کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں: -

  • 1389 - سلطان غیاث الدین تغلق ثانی کا قتل دہلی میں ہوا۔
  • 1630 - مراٹھا حکمران شیواجی کی پیدائش جونیر میں ہوئی۔
  • 1719ء مغل بادشاہ فرخ سیار کا قتل ہوا۔
  • 1891 - امرت بازار پتریکا کی یومیہ اشاعت شروع ہوئی۔
  • 1895 - ہندی کے مشہور پبلشر منشی نول کشور کا انتقال ہوا۔
  • 1915 - مشہور مجاہد آزادی گوپال کرشن گوکھلے کا انتقال ہوا۔
  • 1942 - دوسری جنگ عظیم کے دوران شمالی آسٹریلیا کے شہر ڈارون پر جاپانی لڑاکا طیاروں کے حملے میں 243 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 1963 - سوویت یونین نے امریکی صدر کینیڈی کو کیوبا سے اپنے کئی ہزار فوجیوں کے انخلاء کی اطلاع دی۔
  • 1978 – بنگالی اور ہندی فلموں کے مشہور گلوکار، موسیقار اور اداکار پنکج ملک کا انتقال ہوا۔
  • 1986 - ہندوستان میں پہلی بار کمپیوٹرائزڈ ریلوے ریزرویشن ٹکٹوں کا آغاز ہوا۔
  • 1999 - ڈنمارک کے سائنسدان ڈاکٹر لین ویسٹرگارڈ واشنگٹن میں روشنی کی رفتار کو کم کرنے میں کامیاب ہوئے۔
  • 2003 - متحدہ عرب امارات نے داؤد کے بھائی اقبال شیخ اور اس کے ساتھی اعجاز پٹھان کو ہندوستان کے حوالے کیا۔
  • 2004 - کیڑے مار ادویات اور صنعتی کیمیکلز پر پابندی لگانے والے اسٹاک ہوم معاہدے کی دنیا کے 50 سے زیادہ ممالک نے توثیق کی۔
  • 2006 - پاکستان نے ہتف ۔2 (ابدالی) میزائل کا تجربہ کیا۔
  • 2019 - ہندی کے مشہور شاعر اور ممتاز ہم عصر نقاد نامور سنگھ کا انتقال ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details