مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ماتھاباڑی سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمین نے ریاستی بی جے پی یونٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کا مطلب پارٹی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Tokyo Olympics: اولمپکس کا 13واں دن: ان کھلاڑیوں سے توقعات
Tokyo Olympics: ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پہلی ہی کوشش میں فائنل میں کوالیفائی کرلیا
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو ایک بات یاد دلانا چاہتی ہوں کہ جو لوگ کہتے تھے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس ختم ہو جائے گی۔
ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پہلے سے زیادہ مضبوط بن چکی ہے اور بی جے پی کمزور ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالت اب ایسی ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی پارٹی میں کتنے دنوں تک رہیں گے اس پر بھی سوال اٹھنے لگا ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بنگال میں بی جے پی ایک بار پھر صفر نہ ہو جائے۔