اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

بھارت اور عالمی تاریخ میں 23 جون کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں: -

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Jun 23, 2021, 6:23 AM IST

  • 1661 - برطانیہ کے شہنشاہ چارلس دوئم اور پرتگال کی شہزادی رشتہ ازدواج سےمنسلک ہوئے اور پرتگال نے جہیز کے طور پر بمبئی (ممبئی) کو برطانیہ کے حوالے کیا۔
  • 1757- سراج الدولہ کو پلاسی کی لڑائی میں انگریزوں نے شکست دی۔
  • 1761 - مراٹھا حکمران پیشوا بالاجی باجی راؤ کی موت ہوئی۔
  • 1810 - بامبے کے ڈنکن ڈاک کی تعمیر کا کام مکمل ہوا۔
  • 1868 - کرسٹوفر ایل شالز نے ٹائپ رائٹر کا پیٹنٹ کرایا۔
  • 1953 - جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کا انتقال ہوا۔
  • 1956 - جمال عبد الناصر مصر کے صدر منتخب ہوئے۔
  • 1960 - جاپان اور امریکہ کے مابین تحفظاتی معاہدہ ہوا۔
  • 1980 - سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے چھوٹے بیٹے سنجے گاندھی فضائی حادثے میں ہلاک ہوئے۔
  • 1985 - ائیر انڈیا کا ایک مسافر بردار طیارہ آئرلینڈ کے ساحل کے نزدیک ہوا میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں تمام 329 مسافروں کی موت ہوگئی۔
  • 1994 - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جنوبی افریقہ کی رکنیت کو منظوری دی۔
  • 1994 - شمالی کوریا کی جانب سے جوہری پروگرام پر پابندی لگانے کا اعلان ہوا۔
  • 1996 - شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔
  • 2008- ملک کی ٹائر بنانے والی معروف جے کے ٹائر انڈیا لمیٹڈ نے میکسیکو کی ٹائر کمپنی ٹورنال اور اس کی معاون کمپنیوں کو 270 کروڑ ڈالر میں حاصل کیا۔
  • 2013 - نیک والنڈا رسی کے ذریعہ امریکہ کی گرانڈ کینیان پہاڑی کو عبور کرنے والے پہلے شخص بنے۔
  • 2014 - گجرات کی 'رانی کی واو' اور ہماچل کا ’گریٹ ہمالین نیشنل پارک‘ عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہوا۔
  • 2016 - برطانیہ کے عوام نے یورپی یونین سے علاحدہ ہونے کے حق میں ووٹ دیا۔ اس تجویز کے حق میں 51.9 فیصد ووٹ اور 48.1 فیصد ووٹ مخالفت میں پڑے۔
  • 2017 - محمد بن نائف کے بعد محمد بن سلمان سعودی عرب کے نئے جانشین مقرر ہوئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details