اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 9 جون کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں:۔

By

Published : Jun 9, 2021, 6:18 AM IST

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

  • 1659۔ دادر کے بلوچی حکمراں جیون خان نے دھوکے سے مغل شہزادے دارا شکوہ کو اورنگ زیب کے سپرد کیا۔
  • 1720۔ سویڈن اور ڈنمارک کے درمیان تیسرے اسٹاک ہوم معاہدے پر دستخط ہوئے۔
  • 1752۔ فرانسیسی فوج نے بھارت کے تریچنوپولي علاقے میں برطانوی فوج کے سامنے خودسپردگی کی۔
  • 1789۔ اسپین نے وینکوور جزیرے کے نزدیک برطانوی جہازوں پر قبضہ کیا۔
  • 1898۔ چین نے ہانگ کانگ کے کچھ نئے علاقے برطانیہ سے 99 سال کے لئے لیز پر لئے۔
  • 1900۔ قبائلی لیڈر لوک نائیک برسا منڈا کا انتقال ہوا۔
  • 1931۔ ڈونالڈ ڈک کارٹون کی پہلی مرتبہ نمائش ہوئی۔
  • 1940۔ ناروے نے دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی کے سامنےخودسپردگی کی۔
  • 1941۔ یوروپی ملک سربیا کی راجدھانی بلغراد کے فورٹ سمیدیروو علاقےمیں واقع ایک اسلحہ کارخانہ میں ہوئے دھماکے سے 1500 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 1944۔ روس نے فن لینڈ کے کیریلیا علاقے پر حملہ کیا۔
  • 1945۔ آسٹریلیائی فوج برونئی کے شمالی بورنیو علاقے میں داخل ہوئی۔
  • 1964 ۔ لال بہادر شاستری بھارت کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
  • 1975۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ کی کارروائی عوام کے لئے براہ راست نشر ہوئی۔
  • 1983۔ مارگریٹ تھیچر کی قیادت میں برطانیہ کے عام انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی نے لگاتار دوسری مرتبہ اکثریت حاصل کی۔
  • 2001۔لینڈر پیس اور مہیش بھوپتی کی جوڑی نے فرانسیسی اوپن کا خطاب جیتا۔
  • 2011۔بھارت کے مشہور مصور ایم ایف حسین کا لندن میں انتقال ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details