اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن - محمد علی کلے سانس کی تکلیف کے باعث 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 03 جون کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Jun 3, 2021, 6:25 AM IST

Updated : Jun 3, 2021, 1:11 PM IST

  • 1867: بھارت کے مشہور ماہر تعلیم، قانون داں، سیاست دان، سماجی مصلح اور مصنف ہرولاس شاردا کی پیدائش ہوئی۔
  • 1901: گیان پیٹھ ایوارڈ کے پہلے فاتح مہاکوی جی شنکر کوروپ کی پیدائش ہوئی۔
  • 1915: برطانوی حکومت نے رابندر ناتھ ٹیگور کو نائٹ ہڈ کے لقب سے نوازا۔
  • 1918: مہاتما گاندھی کی صدارت میں اندور میں 'ہندی ساہتیہ سمیلن' کا انعقاد کیا گیا اور اسی میں منظور کی گئی ایک قرار داد کی بنیاد پر ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ ملا۔
  • 1924: تامل ناڈو کے پانچ بار کے وزیر اعلیٰ رہے ایم کروناندھی کی پیدائش ہوئی۔
  • 1930: بھارت میں تاریخی ریل ہڑتال کرانے والے سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیس کی پیدائش ہوئی۔
  • 1947: برطانوی حکومت میں بھارت کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے بھارت کی تقسیم کا اعلان کیا۔
  • 1959: سنگاپور کو ’سیلف گورننگ اسٹیٹ‘ قرار دیا گیا۔
  • 1972: ملک کا پہلا جدید جنگی بحری جہاز نیل گری کو بھارت کی اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پانی میں اتارا۔
  • 1974: بہار کے وزیر اعلیٰ اور مجاہد آزادی کرشنا بلبھ سہائے کا انتقال ہوا۔
  • 1985: حکومت ہند نے پانچ روزہ ورکنگ ڈے ہفتہ شروع کیا۔
  • 1999: ہوور کرافٹ طیاروں کے موجد کرسٹوفر کاکریل کا انتقال ہوا۔
  • 2004: کین فورڈ 2004 میں ناسا کے خلائی ریسرچ پینل کے رہنما بنے۔
  • 2005: فرانس نے سلامتی کونسل میں بھارت کی دعوے داری کی حمایت کا اعادہ کیا۔
  • 2014: اس وقت کے مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے۔

یو این آئی

Last Updated : Jun 3, 2021, 1:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details