- 1780 - کیتھولک مخالف مظاہرین نے لندن میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔
- 1851 - امریکہ کے مین صوبے میں پہلی بار شراب نوشی کا قانون نافذ کیا گیا۔
- 1896 - جی مارکونی نے ریڈیو کو اپنے نام پر پیٹنٹ کرانے کے لئے درخواست دی جسے بعد میں 2 جولائی 1897 کو قبول کیا گیا۔
- 1908- سری اربندو کو مانی کٹولا بم دھماکہ معاملے میں گرفتار کیا گیا۔
- 1909 - الفریڈ ڈیکن مسلسل تیسری بار آسٹریلیا کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
- 1947 - لارڈ لوئس ماؤنٹ بیٹن نے بھارت کی تقسیم کا اعلان کیا۔
- 1953 - ملکہ الزبتھ دوئم کی برطانوی شاہی تخت کے لئے تاجپوشی ہوئی۔
- 1966 - امریکہ نے اپنی پہلی کوشش میں خلائی جہاز چاند پر اتارا۔
- 1974 - افریقی ملک مالی میں آئین نافذ ہوا۔
- 1979 - پوپ جان پال دوئم پوپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی وطن پولینڈ واپس آئے۔
- 1983 - امریکہ کے سنسناٹی میں ایئر کناڈا کے ڈی سی۔ 9 طیارے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 23 افراد کی موت ہوئی۔
- 1988 - بالی ووڈ کے عظیم اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر اور شو مین راج کپور کا انتقال ہوا۔
- 1994- شمالی اسکاٹ لینڈ میں چینوک ہیلی کاپٹر حادثے میں 29 افراد لقمہ اجل بنے۔
- 2000 - پاکستان میں احتسابی عدالت نے نواز شریف کی عمرقید کو سزا ئے موت میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کی۔
- 2003 - میانمار ڈیموکریٹک رہنما آن سانگ سوچی کی گرفتاری کے بعد ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند ہوئے۔
- 2006 - امریکہ نے داؤد ابراہیم اور اس کی تنظیم پر پابندی عائد کی۔
- 2012 - مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو 2011 میں مظاہرین کے قتل معاملے میں قصوروار ثابت ہونے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
- 2014 - تلنگانہ باضابطہ طور پر بھارت کی 29 ویں ریاست بنا۔
عالمی تاریخ میں آج کا دن - 2012 - مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو 2011 میں مظاہرین کے قتل معاملے میں قصوروار ثابت ہونے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
بھارتی اور عالمی تاریخ میں 02 جون کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
عالمی تاریخ میں آج کا دن
یو این آئی