اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 21 مئی کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : May 21, 2021, 6:07 AM IST

Updated : May 21, 2021, 6:13 AM IST

  • 1502: پرتگال کے جوآؤ دا نووا نے جنوبی بحر اوقیانوس میں سینٹ ہیلینا جزیرے کی دریافت کی۔
  • 1819: امریکہ کے نیویارک شہر کی سڑکوں پر پہلی بار سائیکل دیکھی گئی جسے سوئفٹ واکر کہا جاتا تھا۔
  • 1840: نیوزی لینڈ کو برطانیہ کی نو آبادیات قرار دیا گیا۔
  • 1851: جنوبی امریکہ کے کولمبیا میں غلامی رواج کا خاتمہ ہوا۔
  • 1881: امریکی ریڈ کراس آرگنائزیشن کا قیام عمل میں آیا۔
  • 1904: پیرس میں فٹ بال کی اعلیٰ آرگنائزیشن انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کی تشکیل ہوئی۔
  • 1918: امریکی ایوان نمائندگان نے خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی۔
  • 1927: امریکی پائلٹ چارلس لنڈن برگ نے ایک چھوٹے طیارے سے نیو یارک سے پیرس بغیر رکے پرواز بھری۔
  • 1935: کوئٹہ شہر (پاکستان ) میں آئے زلزلے سے 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔
  • 1961: جنوبی افریقہ کے شہر الباما کے مونٹگمری میں سفید اور سیاہ فام لوگوں کے درمیان تصادم۔ نسلی امتیاز کی مخالفت کرنے والے ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کے اجلاس کے دوران سفید فام لوگوں نے ہنگامہ کرکے اس جھگڑے کا آغاز کیا۔
  • 1991: تامل ناڈو کے سری پیرمبدور میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا قتل ہوا۔
  • 1994: سشمیتا سین نے منیلا میں منعقدہ 43ویں مس کائنات کا خطاب جیتا۔
  • 1996: سافٹ ڈرنک کی مشہور کمپنی پیپسیکو نے 1996 میں دنیا میں پہلی بار خلا میں اشتہاری فلم بنانے کا اعلان کیا۔
  • 1996: 32 سال تک مسلسل انڈونیشیا پر حکومت کرنے والے صدر سوہارتو نے استعفیٰ دیا۔
  • 2002: بنگلہ دیش کے سابق صدر ایچ ایم ارشاد کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
  • 2003: دنیا کے 190 سے زائد ممالک نے جنیوا میں تمباکو کے خلاف بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کیے۔
  • 2010: دبئی سے منگلور آنے والا ایئر انڈیا کا طیارہ IX-182 حادثہ کا شکار ہوا جس میں سوار 166 میں سے 158 مسافر ہلاک ہوگئے۔
  • 2010: آل انڈیا گورکھا لیگ کے صدر مدن تمنگ کا دارجلنگ میں قتل ہوا۔
Last Updated : May 21, 2021, 6:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details