اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن

بھارت سمیت عالمی تاریخ میں 26 مارچ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Mar 26, 2021, 12:53 PM IST

  • سنہ 922 ایرانی صوفی شاعر منصور الحلاج کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 1770 انگریزی ایکسپلورر کپتان جیمس کک اور ایچ ایم ایس اینڈیور وان کے عملے نے نیوزی لینڈ کا چکر مکمل کیا۔
  • سنہ 1780 برطانوی اخبارات بریٹ گزٹ اور سنڈے مانیٹر پہلی بار اتوار کے روز شائع ہوئے۔
  • سنہ 1812 وینزویلا کے سب سے بڑے شہر کاراکاس میں آئے زبردست زلزلے کی وجہ سے شہر کا 90 فیصد حصہ تباہ و برباد ہوگیا اور تقریباً 20 ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔
  • سنہ 1845 'ایڈہیسو میڈیکیٹیڈ پلاسٹر' کو پیٹنٹ کرایا گیا۔
  • سنہ 1904 اسی ہزار (80،000) مظاہرین نے لندن کے ہائیڈ پارک میں چینی مزدوروں کی درآمد کے خلاف مظاہرہ کیا۔
  • سنہ 1907 ہندی کی مشہور مصنفہ مہادیوی ورما کی پیدائش فرخ آباد میں ہوئی۔
  • سنہ 1943 ایلسی ایس اوٹ امریکی فضائیہ کا تمغہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔
  • سنہ 1953 ڈاکٹر جوناس سالک نے پولیو سے بچاؤ کے لئے نئی ویکسین کا اعلان کیا۔
  • سنہ 1971 شیخ مجیب الرحمٰن نے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش کے طور پر آزاد ملک قرار دیا۔ بنگلہ دیش میں 26 مارچ کو یوم آزادی منایا جاتا ہے۔
  • سنہ 1973 لندن سٹاک ایکسچینج میں 200 سالہ پرانی تاریخ کو توڑتے ہوئے پہلی بار خواتین کی بھرتی کی گئی۔
  • سنہ 1979 اسرائیل اور مصر 30 سال سے جاری جنگ بندی کے لیے امن معاہدے پر متفق ہوئے اور یہ معاہدہ امریکہ نے کرایا تھا۔
  • سنہ 1983 امریکہ نے نوادا میں ایٹمی تجربہ کیا۔
  • سنہ 1992 ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن مائک ٹائسن کو ریپ کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
  • سنہ 2000 ولادیمیر پوتن روس کے صدر منتخب ہوئے۔
  • سنہ 2006 میں 18ویں دولت مشترکہ کھیل مقابلے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں اختتام پذیر ہوئے۔
  • سنہ 2014 تاوی روئیواس ایسٹونیا کے وزیراعظم بنے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details