قادر خان 22 اکتوبر 1937 کو کابل، افغانستان میں پیدا ہوئے تھے۔ قادر خان نے عثمانہ یونیورسٹی سے اپنی پوسٹ گریجویٹ تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے عربی زبان کی تربیت کے لئے ایک ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
قادر خان نے بطور پروفیسر اپنے کیریئرکی شروعات کی۔ اس دوران قادر خان نے کالج میں منعقد ہونے والے ڈراموں میں حصہ لیا۔ ایک دفعہ کالج کی سالانہ تقریب میں قادر خان کو کام کرنے کا موقع ملا۔ اس تقریب میں اداکار دلیپ کماربھی موجود تھے جو قادر خان کی اداکاری سے کافی متاثر ہوئے اور انہیں اپنی فلم سگينہ میں کام کرنے کی تجویز پیش کی۔
قادر خان 1970 کی دہائی سے لیکر 1999ء تک بالی ووڈ کے سب سے تیز منظر نویس تھے اس دوران میں انھوں نے 200 فلموں کے مکالمے لکھے۔
سال 1990 میں فلم 'باپ نمبری بیٹا دس نمبری' قادر خان کے کیریئر کی اہم فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم میں، قادر خان اور شکتی کپور نے باپ اور بیٹے کا کردار ادا کیا جو دوسروں کو دھوکے سے ٹھگتے رہتے ہیں۔
فلم میں قادرخان اور شکتی کپور نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو بے حد لوٹ پوٹ کیا۔ فلم میں ان کی مضبوط اداکاری کے لئے قادرخان کو فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سال 2000 کے عشرے میں انھوں نے متعدد رول نبھانے کی کوشش کی جن میں انکھیوں سے گولی مارے، چلو عشق لڑائیں، سنو سسرجی، یہ ہے جلوہ اور مجھ سے شادی کروگی شامل ہیں۔
سال2001ء میں انھوں نے اپنا خود کا ایک مزاحیہ ٹی وی سلسلہ شروع کیا جس نام 'ہنسنا مت' تھا یہ اسٹار پلس پر نشر ہوتا تھا۔
انھوں نے ایک دوسرے مزاحیہ سلسلہ ’ہائے پڑوسی کون ہے دوشی ؟ سے ٹی وی پر واپسی کی جو سہارا ون پر نشر ہوتا تھا۔بعد میں انھوں نے 2005ء میں تیور، 2006ء میں لکی: نو ٹائم فار لو اور 2006ء میں فیملی: ٹائز آف بلڈ میں واپسی کی۔