وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi نے یوم آئین India's 72nd Constitution Day کے موقع پر کہا کہ یہ ان عظیم لوگوں کی غیر معمولی کوششوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے ہمارے آئین کو تشکیل دیا۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ "26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ دن ان عظیم لوگوں کی غیر معمولی کوششوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے ہمارا آئین بنایا۔"
دستور کو بچانے کے لیے اور سماجی و معاشی انصاف کے لیے قانون دانوں کو شفاف طرز پر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا چاہئے اور ملک کے ہر فرد کو دستوری حقوق سے استفادہ کرنا چاہئے۔ دستور سے متعلق بنیادی جانکاری ملک کے ہر فرد کو ہونی چاہئے، کیوں کہ دستور ہی جمہوریت کا تحفظ کرتا ہے۔
آج کے اس دور میں ملک کے دستور کو کمزور کر نے کی کوشش کی جارہی ہے. ملک کے دستور کو بچانے کے لئے تمام مذاہب کے سماجی، ملی ومذہبی رہنماؤں کا اتحاد ہونا بہت ضروری ہے اس مقصد کے تحت 26 نومبر کو یوم دستور منایا جاتا ہے۔
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے اس ملک کے لیے دستور لکھ کر ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے عوام میں بھائی چارگی اور اتحاد کے ساتھ زندگی گزارنے کے کا موقع فراہم کیا۔ ملک کی کوئی بھی سیاسی پارٹی ملک کے دستور کو تبدیل نہیں کرسکتی۔