تاریخ کے آئینے میں آج کا دن - گلوکارہ الکا یاگینک کی پیدائش
بھارت اور عالمی تاریخ میں 20 مارچ کے اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔
1351 - دہلی کے سلطان محمد بن تغلق کا انتقال۔
1602 - متحدہ ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی کا قیام۔
1615 - مغل بادشاہ شاہ جہاں اور ممتاز محل کے بڑے بیٹے دارا شکوہ کی پیدائش ۔
1739 - نادر شاہ نے دہلی سلطنت پر قبضہ کیا۔
1814 - پرنس ولیم فریڈرک نیدرلینڈ کا حکمران بنا۔
1904 - سی ایف اینڈریوز مہاتما گاندھی کے ساتھ تحریک آزادی میں شامل ہونے ہندوستان آئے تھے۔
1916 - البرٹ آئن اسٹائن کی کتاب جنرل تھیوری آف ریلیٹیویٹی شائع ہوئی۔
1920 - لندن سے جنوبی افریقہ کے لئے پہلی پرواز شروع ہوئی۔
1956 - تیونس کو فرانس سے آزادی ملی۔
1956 - سوویت یونین نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1966 - ہندوستانی پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک کی پیدائش۔
1969 - امریکی صدر نیکسن نے سنہ 1970 میں ویتنام جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا۔
1970 - ہندوستانی ہاکی کے مشہور کھلاڑیوں میں سے ایک جئے پال سنگھ کا انتقال۔
1973 - پہلے ہندوستانی گولفر ارجن اٹوال کی پیدائش۔
1977 - سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو لوک سبھا انتخابات میں شکست ہوئی۔
1981 - ارجنٹینا کے سابق صدر اسابیل پیرن کو آٹھ سال کی سزا سنائی گئی۔
1987 - بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی پیدائش۔
1991 - بیگم خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی صدر منتخب ہوئیں۔
2003 - امریکہ نے عراق پر حملہ شروع کیا۔
2014 - صحافی، مصنف اور مؤرخ خشونت سنگھ کا انتقال۔
یو این آئی