اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History آج ہی کے دن آسکر ایوارڈ کا آغاز ہوا تھا

عالمی تاریخ میں یکم اگست کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔ آج ہی کے دن سنہ 1927 میں آسکر ایوارڈ کا آغاز ہوا تھا۔

آج ہی کے دن آسکر ایوارڈ کا آغاز ہوا تھا
آج ہی کے دن آسکر ایوارڈ کا آغاز ہوا تھا

By

Published : Aug 1, 2023, 6:27 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں یکم اگست کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1648۔ سوئٹزرلینڈ آزاد ہوا ۔آج ہی کے دن قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

1672۔ ہندوستان میں برطانوی قانون کا نفاذ، عدالتی نظام کا قیام۔

1774۔ سائنس داں پرسٹلے نے آکسیجن دریافت کی۔

1831۔ ٹیمس ندی پر بنا لندن برج آمدورفت کیلئے کھولا گیا۔

1834۔ انگلینڈ میں غلامی کی روایت ختم کرنے کا اعلان۔

1838۔ برطانیہ نے باہماس میں غلاموں کو آزاد کیا۔

1861۔ برازیل میں وفاقی نظام حکومت کا نفاذ۔

1867۔ امریکہ میں سیاہ فام لوگوں نے پہلی بار ووٹ ڈاالے۔

1876 ۔ کولوراڈو امریکہ کا 38 واں صوبہ بنا۔

1882۔ بھارت رتن ایوارڈ یافتہ عظیم مجاہد آزادی پرشوتم داس ٹنڈن کی پیدائش اترپردیش کے الہ آباد میں ہوئی۔

1883۔ برطانیہ میں بین الاقوامی ڈاک خدمات شروع کی گئی۔

1894۔ پہلی چین اور جاپان جنگ شروع۔

1899۔ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی اہلیہ اور عظیم مجاہد آزادی و سماجی کارکن کملا نہرو کی پیدائش۔

1907۔ بنک آف اٹلی کا قیام۔

1914۔ جرمنی نے پہلی عالمی جنگ کے آغاز میں روس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1916۔ ’’ آئرن لیڈی‘‘کے نام سے مشہور سماجی کارکن، مصنفہ ،مجاہد آزادی اینی بیسنٹ نے دادا بھائی نوروجی کے ساتھ مل کر ہوم رول لیگ تحریک کی شروعات کی۔

1920۔ مجاہد آزادی بال گنگا دھر تلک کا ممبئی میں انتقال۔

1920۔ مہاتما گاندھی نے برطانوی حکومت کو قیصر ہند کا خطاب واپس کیا اور ترک موالات کا اعلان کیا۔

1927۔ آسکر ایوارڈ کا آغاز۔

1932۔ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ مینا کماری کی پیدائش۔

1936۔ ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر نے برلن میں اولمپک کھیلوں کی صدارت کی۔

1947۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان طاقتوں کا بٹوارہ۔ لارڈ ماؤنٹ بیٹن ہندستان کے گورنر جنرل اور محمد علی جنا پاکستان کے گونرر جنرل بنے۔

1952۔ وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے صفدر جنگ میں قومیائے ایئر ویز کا افتتاح کیا۔

1953۔ ملک میں تمام ایئرلائنوں کو قومیایہ گیا۔

1955۔ سابق کرکٹر ارون لال کا مرادآبادمیں جنم۔

1957 ۔ نیشنل بک ٹرسٹ کا افتتاح۔

1958۔ آچاریہ بھاوے کو رمن میگسیسے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

1960۔ پاکستان کی دارالحکومت کراچی سے تبدیل کرکے اسلام آباد کردی گئی۔

1975۔ دربا بنرجی دنیا کی پہلی کمرشیل پائلٹ بنیں۔1982۔ اسرائیل نے لبنان کی راجدھانی بیروت پر اندھا دھند بمباری کی۔

1992۔ وزیر اعظم نرسمہا راؤ نے ویزاگ اسٹیل پلانٹ قوم کے لئے وقف کیا۔

1999۔ بنگالی اور انگریزی مصنت نارد سی چودھری کا برطانیہ میں انتقال۔

2006۔ جاپان نے دنیا کی پہلی زلزلہ سے پیشگی الرٹ خدمات شروع کی۔

2008۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) بورڈ نے ہندستان کے خصوصی نگرانی سمجھوتے کو ہری جھنڈی دکھائی۔2012 ۔ فلپائن، تائیوان اور چین میں آئے ساولا طوفان میں 82 افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details