اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History آج ہی کے دن چودھری چرن سنگھ بھارت کے پانچویں وزیر اعظم بنے تھے - تاریخ میں 28 جولائی کے چند اہم واقعات

عالمی تاریخ میں 28 جولائی کے چند اہم واقعات پیش خدمت ہیں۔ آج ہی کے دن سنہ 1979 میں چودھری چرن سنگھ بھارت کے پانچویں وزیر اعظم بنے تھے۔

Today in History
Today in History

By

Published : Jul 28, 2023, 7:15 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 28 جولائی کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1741۔ کیپٹن بیئرنگ نے ماؤنٹ سینٹ ایلیاس، الاسکا دریافت کیا۔

1742۔آسٹریلیا اور فارس نے امن معاہدے پر دستخط کئے۔

1821۔ جنوبی امریکی ملک پیرو نے اسپین سے آزادی کا اعلان کیا۔

1858۔انڈین سول سروس (آئی سی ایس) کے سر ولیم جیمز ہرشل کی ایجاد کردہ شناخت کے طور پر انگوٹھے کے نشانات کا پہلی بار استعمال ہوا۔

1866۔امریکہ میں پیمائش کے لئے میٹرک سسٹم کا استعمال باضابطہ طور پر کیا گیا۔

1883۔اٹلی کے جزیرہ اشچیا میں آتش فشاں کے سبب زلزلہ سے کسا مکسیولا میں دو ہزار افراد کی موت ہوئی۔

1915۔ امریکی فوج نے ہیتی پر قبضہ کیا۔

1933۔ اسپین نے سوویت یونین کو منظوری دی۔

1943۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانوی فضائیہ نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ پر بمباری کی جس میں 42000 افراد مارے گئے۔

1943۔ اٹلی کے فاشسٹ تاناشاہ بینیٹو مسولینی نے استعفی دیا۔

1957۔ جاپان کے اشهايا میں زبردست بارش کی وجہ سے 992 افراد ہلاک ہوئے۔

1978۔ سوویت یونین نے شمال مشرقی قزاخستان میں ایٹمی تجربہ کیا۔

1979۔ چودھری چرن سنگھ بھارت کے پانچویں وزیر اعظم بنے۔

2005۔ آئرش ریپبلکن آرمی نے سرکاری طور پر اپنی مسلح مہم کو روکنے کا اعلان کیا۔

2007۔ پاکستان حکومت نے متنازعہ لال مسجد کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کیا۔

2008۔ ایران میں ناوابستہ تحریک کی وزارتی سطح کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

2016۔ معروف بنگلہ ادیب اور سماجی مصلح مہادیوی کا کولکاتا میں انتقال ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details