اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History آج ہی کے دن بیلجئیم نے ہالینڈ سے آزادی حاصل کی تھی - تاریخ میں 21 جولائی کے اہم واقعات

عالمی تاریخ میں 21 جولائی کے چند اہم واقعات پیش خدمت ہیں- آج ہی کے دن سنہ 1831 میں بیلجئیم نے ہالینڈ سے آزادی حاصل کی تھی اور لیوپولڈ اول شہنشاہ بنے تھے۔

آج ہی کے دن بیلجئیم نے ہالینڈ سے آزادی حاصل کی تھی
آج ہی کے دن بیلجئیم نے ہالینڈ سے آزادی حاصل کی تھی

By

Published : Jul 21, 2023, 6:30 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 21 جولائی کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں-

1658 - اورنگزیب نے اپنی غیر رسمی تاجپوشی کا جشن منایا۔

1822 - فرانس کے مشہور ماہر کیمیکل كینٹ كلوڈ لوئیس گرٹلے کا انتقال۔ انہوں نے اشیاء کو بے رنگ بنانے کی کلورین کی خصوصیت کا پتہ لگایا۔

1831 - بیلجئیم نے ہالینڈ سے آزادی حاصل کی اور لیوپولڈ اول شہنشاہ بنے ۔

1856۔لوئس بلین چارڈ بیتھونے امریکہ کی پہلی خاتون آرکیٹیٹ بنیں۔

1883 - ملک کا پہلا تھیٹر ’ہال اسٹار تھیٹر‘ کلکتہ میں کھلا۔

1884 - پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے لارڈز کے میدان پر کھیلا گیا۔

1888 - برطانیہ کے موجد ڈنلپ نے ٹائر اور ٹيوب تیار کئے جس سے نقل و حمل کے ذرائع کی رفتار بڑھی۔

1906 - انڈین نیشنل کانگریس کے پہلے صدر وومیش چندر بنرجی کا انتقال۔

1920 - شری رام کرشن پرم هنس کی اہلیہ شاردا ماں کا انتقال ہوا۔

1930 - مشہور ہندوستانی نغمہ نگار آنند بخشی کی پیدائش ہوئی۔

1940 ۔ سوویت یونین نے ایسٹونیا ، لاتویا اور لتھوانیہ پر قبضہ کیا۔

1941 - یوکرین میں 200 یہودیوں کو جلایا گیا۔

1947- بھارت میں آئین ساز اسمبلی نے قومی پرچم اپنایا۔

1947- بھارتی کرکٹ کھلاڑی چیتن چوہان کی پیدائش ۔

1947 - انڈونیشیا میں پہلی بار انتخابات ہوئے۔

1954 - فرانس اور ویت نام کے وسطی جنیوا کانفرنس کے اختتام پر جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدے نے چین اور ہندستان میں فرانس کی سلطنت کا خاتمہ کر دیا۔

1963- کاشی ودیاپیٹھ کو یونیورسٹی کا درجہ ملا۔

1972۔اسپین کے سویلے میں دو مسافر ریل گاڑیوں کی ٹکر میں 76 لوگ مارے گئے۔

1977- نیلم سنجیو ریڈی ہندستان کے چھٹے صدر بنے۔

1983 - انٹارکٹیکا کے ووستك میں سب سے کم درجہ حرارت مائنس 89.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

1984۔امریکہ میں روبوٹ کے ذریعہ کسی انسان کے قتل کا پہلا معاملہ درج کیا گیا۔

1988- انڈین نیشنل سیٹلائٹ (انسیٹ -1 سی) کا تجربہ کیا ۔

2007- ہیری پوٹر سریز کی آخری کتاب 'ہیری پاٹر اور ڈیتھلی هیلوج' جاری کی گئی۔

2007- پرتیبھا پاٹل ملک کی پہلی خاتون صدر بنیں۔

2013 -بیلجيم کے شہنشاہ البرٹ دوئم نے بیٹے فلپ کی تاجپوشی کے لئے تخت چھوڑا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details