نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 11 جولائی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1346۔ لگژمبرگ کے چارلس چہارم رومی سلطنت کے بادشاہ بنے۔
1405۔ چینی سیاح فاہیا ن ہی پہلی بار دنیا کی مہم جوئی پر نکلا۔
1630۔ کولکتہ آنے والی پہلی غیر ملکی خاتون بیگم رضابی بی سوکیئس کا انتقال۔
1673۔ ہالینڈ اور ڈنمارک نے دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔
1740۔ روس کی زرینہ اینی کے حکم پر یہودیوں کو ملک سے نکال دیا گیا۔
1776۔ کیپٹن جیمس کک تیسر ی بار دنیا کی تلاش میں نکلے۔
1812۔ امریکہ نے کناڈا پر حملہ کیا۔
1832۔برطانوی پارلیمنٹ نے ستی کے رسم کے خاتمہ کے خلاف ہندوؤں کے اپیل کو خارج کیا۔
1857۔ ہندوستانی جج اور سیاستدان سی شنکرن نائر کی پیدائش ہوئی۔
1882برطانوی جہاز کے بیڑے نے اسکندریہ پر قبضہ کیا۔
1889سوا بازار کلب کوئی ٹورنامنٹ کھیلنے والا ہندوستان کا پہلا فٹبال کلب بنا۔ کلب نے ٹریڈرس کپ میں سینٹ زیویرس کے خلاف میچ کھیلا۔
1896۔ ولفیلڈ لاریئر نے کناڈا کے ساتویں وزیراعظم کے طور پر حلف لیا۔
1902۔ ہندوستان کے معروف مجاہد آزادی ، سیاستداں اور پہلے وزیر دفاع سردار بلدیو سنگھ کی پیدائش ہوئی۔
1912۔ مشہور فرانسیسی ماہر چشم فرنانڈیز منوئیر کا انتقال ہوا۔
1921منگولیا کو چین کی غلامی سے آزادی ملی۔