نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 25 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں:
1529 ۔ مغل حکمران بابر بنگال پر فتح حاصل کر کے آگرہ لوٹے۔
1788 ۔ امریکی آئین کو اپنانے والا ورجینیا دسویں ریاست بنا۔
1868 ۔ امریکی صدر اینڈریو جانسن نے سرکاری ملازمین کے لیے دن میں آٹھ گھنٹے کام کرنے کا قانون منظور کیا۔
1931 ۔ ہندستان کے سابق وزیر اعظم وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی پیدائش اترپردیش کے الہ آباد میں ہوئی۔
1932 ۔ ہندستانی کرکٹ ٹیم نے برطانیہ کے لارڈز کے میدان پر اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔
1940 ۔ جرمن ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر نے پیرس، فرانس میں نپولین کی قبر اور ایفل ٹاور دیکھا۔
1941 ۔ فن لینڈ نے سوویت یونین پر حملے کا اعلان کیا۔
1949۔ شام میں صدارتی انتخابات ہوئے۔ کچھ خواتین کو ووٹ دینے کی اجازت دی گئی۔
1951 ۔ امریکی ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیٹ ورک سی بی ایس نے نیویارک سے چار شہروں میں پہلا رنگین ٹی وی پروگرام نشر کیا۔
1960 ۔ مڈغاسکر فرانس سے آزاد ہوا۔
1966۔ سوویت کے پہلے موسم سیارچہ کاس 122 کو خلا میں بھیجا گیا۔