نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 9 جون کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1659۔ دادر کے بلوچی حکمراں جیون خان نے دھوکے سے مغل شہزادے دارا شکوہ کو اورنگ زیب کے سپرد کیا۔
1720۔ سویڈن اور ڈنمارک کے درمیان تیسرے اسٹاکہوم معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1752۔ فرانسیسی فوج نے ہندوستان کے تریچنوپولي علاقے میں برطانوی فوج کے سامنے خودسپردگی کی۔
1789۔ اسپین نے وینکوور جزیرے کے نزدیک برطانوی جہازوں پر قبضہ کیا۔
1898۔ چین نے ہانگ کانگ کے کچھ نئے علاقے برطانیہ سے 99 سال کے لئے لیز پر لئے۔
1900۔ قبائلی لیڈر لوک نائیک برسا منڈا کا انتقال ہوا۔
1931۔ ڈونالڈ ڈک کارٹون کی پہلی مرتبہ نمائش ہوئی ۔
1940۔ ناروے نے دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی کے سامنےخودسپردگی کی۔