اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History عالمی تاریخ میں آج کا دن

عالمی تاریخ میں 27 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔ آج ہی کے دن سنہ 1962 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کھلاڑی روی شاستری کی پیدائش ہوئی۔

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : May 27, 2023, 9:15 AM IST

نئی دہلی:ملکی اور عالمی تاریخ میں 27 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں:

1805 - نپولین بوناپارٹ اٹلی کا شہنشاہ بنا۔

1894 - معروف ناقد اور مضمون نگار پدم لال پنلال بخشی کی پیدائش ہوئی تھی۔

1895 - برطانوی موجد برٹ اکریس نے فلم پروجیکٹ کے لیے پیٹنٹ حاصل کیا۔

1896 - زار نکولس دوم روس کا آخری شہنشاہ بنا۔

1930 - رچرڈ جی ڈریو نے چپکنے والی ٹیپ کا پیٹنٹ حاصل کیا جسے شفاف سیلفین ٹیپ (سیلو ٹیپ) کہا جاتا ہے۔

1937 - امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں گولڈن گیٹ کے نام سے دنیا کے ایک خوبصورت ترین پل کا افتتاح ہوا۔

1951- ممبئی میں تاراپوروالا ایکوریم کا افتتاح ہوا۔

1957- کاپی رائٹ بل منظور ہوا۔

1962- بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی روی شاستری کی پیدائش ہوئی۔ روی شاستری 27 مئی 1962 کو مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پیدا ہوئے۔

1964 - جدید ہندوستان کے معمار اور ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کا انتقال ہوا۔

1981 - سوویت یونین کے مشرقی قزاخ علاقے میں جوہری تجربات کیے گئے۔

1994 - ادب کے نوبل انعام یافتہ روسی مصنف الیگزینڈر سولکنیتسن مغرب میں 20 سال کی جلاوطنی ختم کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے۔

2006-انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں 6.3 شدت کے زلزلے کے باعث 6000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

2010- جوہری ٹیکنالوجی سے لیس دھنش اور پرتھوی 2 میزائلوں کا چاندی پور، اڈیشہ میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔

2013- عراق میں بم دھماکے میں 75 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے۔

2016 - بارک اوباما ہیروشیما پیس میموریل پارک کا دورہ کرنے اور ہیباکوشا سے ملاقات کرنے والے پہلے امریکی صدر بنے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details