نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 16 مئی کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں:
1606 ۔ روس میں دو ہزار غیر ملکی شہریوں کا قتل ہوا۔
1868۔ امریکہ کے صدر اینڈریو جانسن کے خلاف مذمتی قراردادسینٹ میں محض ایک وکٹ سے ناکام ہوئی۔
1875۔ وینزوئیلا اور کولمبیا میں آئے شدید زلزلے سے 16 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
1881۔ برلن کے نزدیک لسٹر فیلڈر میں بجلی سے چلنے والی پہلی ٹرام خدمات شروع کی گئی۔
1929۔ ہالی ووڈ فلموں کیلئے آسکر ایوارڈ کا آغاز ہوا اور روزویلٹ ہوٹل میں پہلے آسکر ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
1948۔ چیم ویزمان یہودی ملک کے طور پر قائم اسرائیل کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔
1960۔ ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیلیکس سروس کی شروع ہوئی۔
1966۔ چین کی برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی نے ملک میں ’عظیم ثقافتی انقلاب ‘کے آغاز کو منظوری دی۔
1975۔ ہندوستان میں انضمام کے بعد سکم کو ہندوستان کی 22 ویں ریاست کا درجہ ملا۔