اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History آج ہی کے دن سویڈن نے سزائے موت کو ختم کیا تھا

عالمی تاریخ میں 8 مئی کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔ آج ہی کے دن سنہ 1921 میں سویڈن نے سزائے موت کو ختم کیا تھا۔

آج ہی کے دن سویڈن نے سزائے موت کو ختم کیا تھا
آج ہی کے دن سویڈن نے سزائے موت کو ختم کیا تھا

By

Published : May 8, 2023, 9:26 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 8 مئی کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

1541- ہرنینڈو ڈی سوٹو نے دریائے مسیسیپی کو دریافت کیا۔

1777- بنگال کے نواب میر قاسم کا انتقال ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ نواب میر قاسم نے 1760ء میں مونگیر میں دریائے گنگا کے کشتہرانی گھاٹ کے کنارے ایک خفیہ غار بنوایا تھا۔ یہ غار انگریزوں کے حملے سے بچنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

1847- رابرٹ ڈبلیو۔ تھامسن نے ربڑ کے ٹائر کو پیٹنٹ کرایا۔

1871- الاباما تنازعہ برطانیہ اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے بعد ختم ہوا۔

1886- کولڈ ڈرنک کوکا کولا کی پیداوار شروع ہوئی۔

1895- مشہور انقلابی اور گاندھیائی کارکن گوپ بندھو چودھری کی پیدائش۔

1921- آج ہی کے دن سویڈن نے سزائے موت کو ختم کیا تھا۔

1929 - مشہور ٹھمری گلوکارہ گریجا دیوی کی پیدائش۔

1933- مہاتما گاندھی نے برطانوی راج کے خلاف 21 دن کی بھوک ہڑتال کی۔

1945- جرمنی نے اتحادی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

1954- چندر نگر کو ریاست مغربی بنگال میں شامل کیا گیا۔

1962- رابندر بھارتی یونیورسٹی کلکتہ (اب کولکتہ) میں قائم کی گئی۔

1980- عالمی ادارہ صحت نے چیچک کے خاتمے کا اعلان کیا۔

1999- نیٹو نے بلغراد میں چینی سفارت خانے پر حملہ کیا۔

2000- ہندوستانی نژاد لارڈ سوراج پال برطانیہ کی چوتھی سب سے بڑی یونیورسٹی برٹش یونیورسٹی کے وائس چانسلر بنے۔

2002- نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان منسوخ کر کے وطن واپس پہنچی۔

2004- سری لنکا کے مرلی دھرن نے 521 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنایا۔

2006- امریکہ نے پاکستان کو جدید ترین روایتی ہتھیاروں کا نظام دینے پر اتفاق کیا۔

2010- چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے حملے میں سی آر پی ایف کے آٹھ جوان شہید ہوئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details