نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 30 اپریل کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:-
1030: غزنوی خاندان کے پہلے آزاد حکمران سلطان محمود کا انتقال۔
1598: امریکہ میں پہلی بار تھیٹر کا انعقاد۔
1789: جارج واشنگٹن کو متفقہ طور پر امریکہ کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔
1870: ہندوستانی سنیما کےخالق دھندی راج پھالکے عرف دادا صاحب پھالکے کی پیدائش۔
1908: خودی رام بوس اور پرفل چاکی نے مظفر پور میں کنگس فورڈ کے مجسٹریٹ کو مارنے کے لیے بم پھینکا، لیکن بم کی زد میں آکر دوبے گناہ مارے گئے۔
1945: جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر اور اس کی بیوی ایوا براؤن نے خودکشی کی۔
1956: سابق امریکی نائب صدر البن بارکلے کی ورجینیا میں تقریر کے دوران موت۔
1973: امریکی صدر رچرڈ نکسن نے ملک کے صدر کی حیثیت سے واٹر گیٹ کیس کی ذمہ داری قبول کی، حالانکہ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
1975: ویتنام جنگ کا خاتمہ ہوا ۔ تین دن کے حکمران صدر ڈوونگ وان من نے اپنی افواج کو ہتھیار ڈالنے اور شمالی ویتنامی سے حملے بند کرنے کو کہا۔
1991: بنگلہ دیش میں شدید طوفان میں 1.25 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک اور 90 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔
1993: اس وقت کی دنیا کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی مونیکا سیلز کو جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ایک میچ کے دوران چھرا گھونپ کر زخمی کر دیا گیا۔
2008: بغیر ڈرائیور کے طیارے "لکشہ" کا اڈیشہ کے بالاسور ضلع کے چاندی پور ساحل سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔
2020: اداکار رشی کپور کا انتقال ہوا تھا۔
یو این آئی