نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 15 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں:
1452۔ اٹلی کے عظیم مصور لیونارڈ دا ونچی کی پیدائش ہوئی۔
1469۔ سکھ مذہب کی بانی گرو نانک دیو کی پیدائش ہوئی۔
1563۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو کی پیدائش ہوئی۔
1654۔ انگلینڈ اور نیدرلینڈ نے امن معاہدے پر دستخط کئے۔
1658۔ دھرمت کی جنگ میں اورنگ زیب نے دارا شکوہ اور مغل بادشاہ شاہجہاں کے نمائندہ راجہ جسونت سنگھ کو اسی روز شکست دی۔
1689۔ فرانس نے اسپین کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1817۔ امریکہ میں سماعت سے محروم بچوں کے لئے پہلا اسکول کھولا گیا۔
1895۔ لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک نے رائے گڑھ قلعہ میں شیواجی اتسو آج ہی کے دن شروع کیا۔
1896۔ ایتھنس میں پہلے اولمپک کھیلوں کا اختتام۔
1912۔ 2200 مسافروں اور عملہ کے اراکین کو لیکر جانے والا دنیا کا سب سے بڑا جہاز ’ٹائٹنک‘ اپنے پہلے سفر میں آج ہی روز برف کے تودے سے ٹکرانے کے بعد نیو فاوونڈلینڈ میں غرقاب ہوگیا۔ اس حادثہ میں 1523 افراد ہلاک ہوئے۔
1923۔ ڈائبٹیس (ذیابیطس) سے متاثر لوگوں کے لئے انسولین بازار میں دستیاب ہوئی۔
1927۔ سوئٹزرلینڈ اور اس وقت کے سوویت یونین (یو ایس ایس آر) سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے راضی۔