نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں پانچ اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح رہے ہیں۔
1659۔ مغل بادشاہ شاہ جہاں کے بیٹے شہزادے شجاع کی مقصودآباد کی لڑائی میں ہار ہوئی تھی۔
1930۔ گاندھی جی اپنے حامیوں کے ساتھ نمک قانون توڑنے کے لئے ڈانڈی پہنچے۔ جس کے بعد 24 دن تک جاری رہنے والا یہ یاترا ختم ہو گیا۔ واضح رہے کہ یہ نمک کی جنگ تھی جس کے لیے انہوں نے تاریخی مارچ نکالا۔ یہ یاترا 12 مارچ 1930 کو شروع ہوا تھا۔
1940 ۔مہاتما گاندھی کے قریبی دوست اور سماجی مصلح سی ایف اینڈریوز کا انتقال ہوا۔
1949 ۔ انڈین اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کا قیام عمل میں آیا۔
1955 ۔برطانیہ کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے استعفی دیا۔
1957۔ ملک میں پہلی بار کیرل میں کمیونسٹ پارٹی اقتدار میں آئی اور ای ایم ایس نمبودری پد نے وزیر اعلی کا حلف اٹھایا۔