اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History آج ہی کے دن بھارت نے سری لنکا کو ہراکر کرکٹ کا عالمی کپ جیتا تھا - تاریخ میں دو اپریل کے اہم واقعات

عالمی تاریخ میں دو اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں: آج ہی کے دن سنہ 2011 میں بھارت نے سری لنکا کو ہراکر کرکٹ کا عالمی کپ جیتا تھا۔

Today in History
Today in History

By

Published : Apr 2, 2023, 6:31 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں دو اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں:

1559 ۔ اٹلی کے جینوا علاقے سے یہودیوں کو نکالا گیا۔

1679 ۔ مغل حکمران اکبر نے جزیہ کر ختم کیا۔

1679۔ اورنگ زیب نے جزیہ ٹیکس لگایا۔ قبل ازیں بادشاہ اکبر نے اسے ہٹا دیا تھا۔

1889۔ مدراس کا ہفتہ وار اخبار ہندو روزنامہ بنا۔

1905 ۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن شہر کے درمیان ریل ٹریفک شروع ہوئی۔

1933۔ کرکٹ کی دنیا میں نام کمانے والے پرنس رنجیت سنگھ کا انتقال ہوا۔ پرنس رنجیت سنگھ نے آسٹریلیا کے خلاف 16 جولائی 1896 کو اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

1942۔ کرپس مشن کی تجاویز کو کانگریس نے خارج کردیا۔

1945 ۔ سوویت یونین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے۔

1970۔ آسام سے علیحدہ میگھالیہ ریاست کا قیام عمل میں آیا۔

1988۔ ہندستانی فضائیہ کا قیام عمل میں آیا۔

1997۔ سمیتا سنہا نے اپنے اوپر سے 3200 کلو وزن کا ٹرک گزار نے کا ریکارڈ بنایا۔

2004۔ سابق سویت ملکوں بلغاریہ، ایستونیہ، لاتویا، رومانیہ، سلوواکیہ اور سلواکیہ ممالک کے ناٹو کی رکنیت اختیار کرنے کے بعد اس تنظیم کے ممبران کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی۔

2011۔ بھارت نے سری لنکا کو ہراکر کرکٹ کا عالمی کپ جیتا۔

2013 ۔ پاکستان کے پشاور میں پاور پلانٹ پر حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

2013 ۔ برما کے یانگون میں ایک مسجد کے اندر شدید آگ لگنے سے 13 بچوں کی موت ہو گئی تھی۔

2015 ۔ کینیا کی گارسا یونیورسٹی میں مسلح افراد کے حملے میں 140 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details