نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 26 مارچ کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1793 روم نے فرانس کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔
1820 فرانس میں شخصی حقوق میں تخفیف کی گئی۔
1854 پارما کے ڈیوک چارلس سوم کو قتل کیا گیا۔
1874 امریکی شاعر رابرٹ فراسٹ پیدا ہوئے۔
1895 جاپان نے آبنائے فارموسا میں پیسکا ڈورس جزیروں پر قبضہ کرلیا۔
1913 امریکہ کے اوریو، انڈیانا اور ٹیکساس صوبہ میں تقریباََ ڈیڑھ ہزار افراد کی سیلاب سے موت ہوگئی۔
1923۔ اپنے زمانے کے مشہور فرانسیسی اداکارہ (ٹریجڈی کوین)سارا برنہرڈ کا انتقال ہوا تھا۔
1926۔ رومانیہ اور پولینڈ میں اتحاد ہوا۔
1931۔ عراق اور اردن کے درمیان ایک دوستانہ معاہدہ ہوا۔
1931۔ ملک کا دارالحکومت کولکاتا کی جگہ نئی دہلی بنایا گیا۔
1938 ۔جدید اسمیا زبان کے عظیم ادیب لکشمی کانت بیج بروا کا انتقال ہوا تھا۔
1945۔ آئرلینڈ کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے برطانیہ کے اعتدال پسند وزیراعظم ڈیوڈ لائڈ جارج کا انتقال ہوا تھا۔
1953۔ امریکہ کے ڈاکٹر جونسای۔سالک نے پولیو کا ٹیکہ ایجاد کرنے کا اعلان کیا۔
1957۔ فرانس کے دو مرتبہ وزیراعظم والے ایڈوارڈ ہیرےئٹ کا انتقال ہوا تھا۔
1970۔مسلم ممالک کے وزراء خارجہ نے جارڈن میٹنگ میں مستقل سکریٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔
1971۔ پاکستان کے صدر یحیٰ خان نے عوامی لیگ کو غیر قانونی قرار دیا۔
1971۔شیخ مجیب الرحمٰن نے مغربی پاکستان (اب بنگلہ دیش) کو آزاد جمہوریہ اعلان کیا۔
1972۔ سابق صدر جمہوریہ وی وی گری نے پہلی بین الاقوامی سنسکرت کانفرنس کا افتتاح کیا۔
1973۔ لندن اسٹاک ایکسچنج کے میں پہلی بار خواتین کو جانے کی اجازت دی گئی۔
1973۔ انگریزی زبان کے ادیب نوئک کاورڈ کا انتقال ہوا تھا۔
1975۔ شمالی ویتنام میں حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش میں متعدد لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
1979۔مصر کے صدر انور سادات اور اسرائیل کے وزیراعظم میناشم بیگن نے وہائٹ ہاووس میں ایک امن سمجھوتہ پر دستخط کئے اسی کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان 30 برسوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوا۔
1986۔لیبیا نے فدائی دستوں سے دنیا بھر میں امریکی سفارتکاروں کو نشانہ بنانے کی درخواست کی۔
1988۔ عراق اور ایران کے درمیان کردستان کی پہاڑیوں پر قبضہ کرنے کے لئے گھمسان کی جنگ ہوئی۔
1989۔مسلم چھاپہ ماروں نے جلال آباد پر راکٹ اور توپخانہ سے حملہ کیا۔
1990۔جنوبی افریقہ کے شہر سیبو کنگ میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ میں گیارہ افراد مارے گئے اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
1990۔ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ اور مرد آہنسردار ولبھ بھائی پٹیل کی بیٹی منی بین پٹیل کا انتقال ہوا۔
1991۔مالی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔
1992۔ سابق ورلڈ چیمپئن ہیوی ویٹ مکے باز مائک ٹائسن کو ایک خاتون کی عصمت دری کرنے کے الزام میں چھ سال کی سزا سنائی گئی۔
1996۔ روس کی معیشت میں تبدیلی کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے 10 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کیا۔
1997۔کیلیفورنیا میں ایک فرقہ کے39 افراد نے خودکشی کی تھی۔
2001۔کینیا کی راجدھانی نیروبی میں ایک اسکول میں آگ لگ جانے کی وجہ سے 61 طلبا جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔
2002۔ افغانستان میں کابل سے تقریباََ 100 میل شمالی بغلان ریاست میں آئے زلزلوں میں 1000 افراد مارے گئے۔
2002۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پوٹا قانون منظور ہوا۔
یو این آئی