اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History آج ہی کے دن ماسکو روس کا دارالحکومت بنا تھا، گیارہ مارچ کی تاریخ پر ایک نظر

عالمی تاریخ میں 11 مارچ کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:- Today in History

آج ہی کے دن ماسکو روس کا دارالحکومت بنا تھا
آج ہی کے دن ماسکو روس کا دارالحکومت بنا تھا

By

Published : Mar 11, 2023, 6:21 AM IST

Updated : Mar 11, 2023, 11:25 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 11 مارچ کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:-

1669- اٹلی میں ایٹنا آتش فشاں کے پھٹنے سے 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

1689 - اورنگ زیب نے شیواجی کے بیٹے سنبھاجی کو قتل کیا۔

1702 - پہلے انگریزی روزنامہ 'ڈیلی کورنٹ' کی اشاعت شروع ہوئی۔

1788- کلکتہ گزٹ کی اشاعت شروع ہوئی، اسے 'گزٹ آف گورنمنٹ آف ویسٹ بنگال' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

1881 - کلکتہ ( کولکتہ) کے ٹاؤن ہال میں رام ناتھ ٹیگور کا مجسمہ نصب کیا گیا۔

1895- ہسپانوی بحری جہاز رینا ریجنٹا کے جبرالٹر میں ڈوبنے سے 400 مسافر ہلاک ہوئے۔

1915۔ کرکٹ کھلاڑی وجے ہزارے کی پیدائش ہوئی۔

1917 - برطانوی فوج نے بغداد پر قبضہ کیا۔

1918 - ماسکو روس کا دارالحکومت بنا۔

1948 - وشاکھاپٹنم میں ملک کے پہلے جدید جہاز جل اوشا کا آغاز ہوا۔

1951 - نئی دہلی میں پہلے ایشیائی کھیل منعقد ہوئے۔

1963 - صومالیہ نے برطانیہ سے سفارتی تعلقات منقطع کئے۔

1978۔ اسرائیلی شہر تل ابیب میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 45 لوگ مارے گئے۔

1981 - چلی میں آئین نافذ ہوا، صدر اگسٹو پنوشے کی دوسری مدت کا آغاز ہوا۔

1990 - لتھوانیا نے آزادی کا اعلان کیا۔

1999 - انفوسس نیس ڈیک اسٹاک ایکسچینج میں درج ہونے والی پہلی ہندوستانی کمپنی بنی۔

2001 - پلیلا گوپی چند بیڈمنٹن میں عالمی چیمپئن بنے۔

2004۔ ا سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ریل نیٹ ورک پر ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 191 لوگ لقمہ اجل بنے۔

2007- سنیتا چکرورتی نے ریورس گیئر میں گاڑی چلا کر کولکتہ سے واہگہ تک 2,012 کلومیٹر کا سفر سات دنوں میں مکمل کیا۔

2008 - امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے جہاز اینڈیور نے خلائی اسٹیشن کی طرف پرواز بھری۔

2009- راجستھان کے پوکھران سے براہموس میزائل کے نئے ورژن کا تجربہ کیا گیا۔

2011-جاپان میں زلزلے اور سونامی آنے کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے اور فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ حادثہ پیش آیا۔

2014 - یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے مائیگرین کے سر درد کے علاج کے لیے ایک برقی اعصابی محرک آلہ کی منظوری دی۔

2016- برطانیہ کے گلوکار کیتھ ایمرسن کا انتقال ہوا۔

2020- عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو وبا قرار دیا۔

2022 - آسٹریلیا کے سابق تجربہ کار وکٹ کیپر و بلے باز روڈ مارش (74) کا انتقال ہوا۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 11, 2023, 11:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details