اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن - آج کی تاریخ

ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 09 فروری کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:- Today in world History

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Feb 9, 2023, 8:17 AM IST

ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 09 فروری کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:-

1667 - روس اور پولینڈ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔

1788 - آسٹریا نے روس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1801 - فرانس اور آسٹریا نے لونے ویلے امن معاہدے پر دستخط کیے۔

1824 - انیسویں صدی کے مشہور بنگالی شاعر اور ڈرامہ نگار مائیکل مدھو سودن دتہ نے عیسائی مذہب اختیار کیا۔

1931 - ہندوستان میں پہلی بار کسی شخص کے اعزاز میں تصویر کے ساتھ ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔

1941 - برطانوی فوج نے لیبیا کے ساحلی شہر العثیلہ پر قبضہ کیا۔

1951 - آزاد ہندوستان میں پہلی مردم شماری کے لیے فہرست بنانے کا کام شروع ہوا۔

1962 - امریکہ نے نیواڈا میں ایٹمی تجربہ کیا۔

1973 - بیجو پٹنائک اوڈیشہ کی ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہوئے۔

1979 - افریقی ملک نائیجیریا میں آئین میں تبدیلی کی گئی۔

1991 - لتھوانیا میں ووٹروں نے آزادی کے حق میں ووٹ دیا۔

1999 - یوگنڈا میں ایڈز کے ٹیکے 'الواک' کا تجربہ کیا گیا۔

1999 ۔ بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار شیکھر کپور کی فلم 'الزبتھ' آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی۔

2001 - شیونتارا تھائی لینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

2001 ۔ چین ۔ تبت ریل مارگ کی منظوری۔

2002 - افغانستان کی سابق طالبان حکومت کے وزیر خارجہ متوکل کی خودسپردگی۔

2007 - پاکستان کی اپوزیشن پارٹی جمعیت علمائے اسلام نے جناح کو آزادی پسندوں کی فہرست سے ہٹایا۔

2008 - معروف سماجی کارکن بابا امٹے کا انتقال ہوا۔

2009 - سپریم کورٹ نے تاج و اس کے ارد گرد غیر قانونی تعمیرات پر یو پی حکومت کو نوٹس دیا۔

2010 - حکومت ہند نے بی ٹی بیگن کی تجارتی کاشت پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگائی۔

2016 ۔ جرمنی کے صوبے باویریا میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں 12 افراد ہلاک اور 85 دیگر زخمی ہو ئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details