اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History عالمی تاریخ میں آج کا دن

عالمی تاریخ میں 24 جنوری کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:- Today in History

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Jan 24, 2023, 9:12 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 24 جنوری کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:-

1857- بھارت کے شہر کولکاتہ میں یونیورسٹی آف کولکاتہ قائم ہوئی۔

1859- تیل کے لیے 230 میٹر گہرائی تک کھودے گئے کنویں سے پہلی بار تیل نکلا۔

1862 - بخارسٹ کو رومانیہ کا دارالحکومت بنایا گیا۔

1877- عظیم آزادی پسند اور انقلابی پلن بہاری داس کی پیدائش۔

1924 - روس میں پیٹرو گراڈ کا نام بدل کر لینن گراڈ رکھ دیا گیا۔

1924 - مجاہد آزادی اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری کی پیدائش۔

1936- البرٹ سارویت فرانس کے وزیر اعظم بنے۔

1943 - ہندی فلموں کے پروڈیوسر ڈائریکٹر سبھاش گھئی کا جنم۔

1950 - آئین ساز اسمبلی نے راجندر پرساد کو ملک کا پہلا صدر منتخب کیا۔

1950- جن گن من کو ہندوستان کے قومی ترانے کا درجہ ملا۔

1951- پریم ماتھر ہندوستان کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ بنیں۔

1952 - بمبئی میں پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا انعقاد۔

1965 - برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کا انتقال ہو گیا۔

1966- مشہور ہندوستانی سائنسدان اور ملک کے ایٹمی پروگرام کے بانی ہومی جہانگیر بھابھا کا انتقال۔

1979 - امریکہ نے نوادہ میں جوہری تجربہ کیا۔

1990- جاپان نے پہلا لونر پروب لانچ کیا۔

2000 - صدر نے انتخابات میں دلتوں کے ریزرویشن کو 10 سال تک بڑھانے کے لیے آئین کی 79ویں ترمیم کو منظوری دی۔

2002 - بھارتی سیٹلائٹ انسیٹ-3سی کو کامیابی کے ساتھ اس کے مدار میں قائم کیاگیا۔

2003- فرانس اور بھارت کے درمیان حوالگی کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

2011- بھارت رتن سے نوازے جانے والے ہندوستان کے مشہور کلاسیکی گلوکار پنڈت بھیمسین جوشی کا انتقال ہوگیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details