اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History عالمی تاریخ میں آج کا دن - History Today

عالمی تاریخ میں 22 جنوری کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔ Today in History

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Jan 22, 2023, 7:16 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 22 جنوری کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

1517 - ترکیہ نے قاہرہ پر قبضہ کیا۔

1673 - بوسٹن اور نیویارک کے درمیان پوسٹل سروس شروع ہوئی۔

1760 - انگریزوں نے ونڈیواش کی جنگ میں فرانسیسیوں کو شکست دی۔

1837 - جنوبی شام میں زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔

1892 - مجاہد آزادی ٹھاکر روشن سنگھ کی پیدائش۔

1901 - انگلینڈ کی ملکہ وکٹوریہ کی موت۔

1905 - روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں مزدوروں پر فائرنگ کی گئی جس میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

1924 - رامسے میکڈونلڈ برطانیہ میں لیبر پارٹی کے پہلے وزیر اعظم بنے۔

1934 - ہندی فلموں کے اداکار، اسکرین رائٹر، پروڈیوسر، ہدایت کار وجے آنند کی پیدائش۔

1963 - دہرادون میں نابینا افراد کے لیے قومی لائبریری قائم کی گئی۔

1965- مغربی بنگال کے درگاپور میں اسٹیل فیکٹری شروع ہوئی۔

1968 - اپولو 5 نے پہلے لیونرماڈیول کے ساتھ خلا میں اڑان بھری۔

1970 - بوئنگ 747 نے لندن اور نیویارک کے درمیان اپنی پہلی تجارتی پرواز شروع کی۔

1972 - استنبول کی پوری آبادی کو 24 گھنٹے کے لیے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا۔

1973 - اردن ایئر لائن کا طیارہ نائیجیریا میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں تقریباً 200 مسافر ہلاک ہو گئے۔

1981 - رونالڈ ریگن نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے 40 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔

1992- ڈاکٹر روبرٹا بونڈر خلا میں جانے والی کناڈا کی نیورولوجسٹ اور پہلی خاتون بن گئیں۔

1996 - یونیورسٹی آف کیلیفورنیا آبزرویٹری کے سائنسدانوں نے زمین سے تقریباً 350000 نوری سال کے فاصلے پر دو نئے سیارے دریافت کیے۔

2003 - ناسا کے خلائی جہاز پاینیر 10 زمین سے (سب سے دور انسان کی بنائی ہوئی گاڑی) سے آخری بار رابطہ قائم ہوا۔

2006 - ایوا مورالس نے بولیویا کے صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔

2014 - مشہور تیلگو فلم پروڈیوسر اور فلم اداکار اے کے ناگیشور کا انتقال۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details