نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 4 جنوری کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1643: کشش ثقل کا نظریہ اور رفتار کا اصول پیش کرنے والے انگلینڈ کے عظیم طبیعیات دان اور ریاضی دان سر آئزک نیوٹن کی پیدائش۔
1809: نابینا افراد کو لکھنے پڑھنے میں مدد دینے والے رسم الخط کے موجد لوئس بریل کی پیدائش۔ لوئس تین سال کی عمر میں ایک حادثے میں اپنی بینائی کھو بیٹھے تھے۔
1931: مشہور بھارتی اداکارہ نروپا رائے کا جنم۔
1948: جنوب مشرقی ایشیائی ملک برما (میانمار) نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔
1952: بھارت کے 43ویں چیف جسٹس ٹی ایس۔ ٹھاکر پیدا ہوئے۔
1955: سماجی کارکن اور سیاست دان پرتاپ چندر سارنگی کی پیدائش۔
1958: نیوزی لینڈ کے سر ایڈمنڈ ہلیری نے قطب جنوبی پر قدم رکھا۔ 1912 میں کیپٹن رابرٹ ایف سکاٹ کی مہم کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایکسپلورر تھے۔ ہلیری نے خراب موسم میں اپنی ٹیم کے ساتھ تقریباً 113 کلومیٹر کا سفر کیا۔
1965: ہندی سنیما کے معروف اداکار آدتیہ پنچولی کی پیدائش۔
1966: بھارت کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری اور پاکستان کے جنرل ایوب خان کے درمیان ہند-پاکستان کانفرنس کا آغاز۔