نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 16 دسمبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1631 - اٹلی کے ماؤنٹ ویسوویئس میں آتش فشاں پھٹنے سے چھ گاؤں تباہ، چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
1707 - جاپان میں ماؤنٹ فیوجی پہاڑ میں آتش فشاں دھماکہ ہوا۔
1862 - نیپال میں آئین نافذ ہوا۔
1920 - چین کے صوبہ کانسو میں زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
1927 - آسٹریلیا کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈمین نے نیو ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ آسٹریلیا کے درمیان میچ میں اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا۔
1920 - کلکتہ بجلی سپلائی کارپوریشن نے دریائے ہُگلی میں نہر کی کُھدائی شروع کی۔
1937 - بھارت کے بہترین باکسروں میں سے ایک، ہوا سنگھ کی پیدائش۔
1951 - سالار جنگ میوزیم حیدرآباد میں قائم ہوا۔
1958- کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ایک گودام میں زبردست آگ لگنے سے 82 لوگ ہلاک ہو گئے۔
1959- مغربی پاکستان کےلورالائی میں شدید برف باری کی وجہ سے 48 لوگ ہلاک ہوئے۔