نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 7 دسمبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1782۔ جنگ آزادی کے عظیم سپاہی اور شیر میسور سلطان ٹیپو کے والد نواب حیدر علی کا انتقال چتور میں ہوا تھا۔
1825۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کا بھاپ کے انجن سے چلنے والا پہلا سمندری جہاز انٹرپرائز کلکتہ کے بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔
1825۔ ملک میں پہلی بار سرکاری طور پر ہندو بیوا کی شادی کرائی گئی۔
1941۔ جاپانی طیاروں نے ہوائی میں واقع امریکہ کے بحریہ کے اڈے ’پرل ہاربر‘پر ہوائی حملہ کرکے امریکی بیڑےکے 2043افراد کو ہلاک کیا۔ اس کے نتیجے میں امریکہ نے جاپان کے دو
شہروں ہیروشیما اور ناکاساکی پر ایٹمی حملہ کیا تھا۔
1944۔ جنرل رودیسکو نے رومانیہ میں حکومت تشکیل دی۔
1949۔بھارت میں بہادر فوجیوں کے اعزاز میں ’یوم جھنڈا مسلح افواج‘منانے کی شروعات ہوئی تھی۔ اس موقع پر فوجیوں کی فلاح بہبود کے لئے عام لوگوں فنڈ اکٹھا کیا جاتا ہے۔
1949۔چین میں کمیونسٹوں کے عروج میں قوم پرست رہنما چیانگ کائی شیک نے تائیوان میں پناہ لی۔
1960۔افریقی ملک آئیوری کوسٹ فرانس سے آزاد ہوکر ایک آزاد ملک بنا۔
1972۔ امریکہ نے چاند کے لئے اپنی مہم کے تحت اپولو 17 کا تجربہ کیا۔
1975۔انڈونیشیا کی فوج نے ایسٹ تیمور پر 7 قبضہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت ایسٹ تیمور اس وقت انڈونیشیا سے الگ ہوکر ایک آزاد ملک ہے۔
1981۔ اسپین 7 شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کا رکن بنا تھا۔