اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History عالمی تاریخ میں آج کا دن - Rajendra Prasad Birth Anniversary

بھارتی اور عالمی تاریخ میں تین دسمبر کے اہم اور مختصر واقعات۔ Today in History

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Dec 3, 2022, 6:41 AM IST

نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں تین دسمبر کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

1667۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کو مدراس کا پہلا ’میونسپل چارٹر‘تیار کرنے کے لئے اختیار دیا گیا۔

1780۔جنرل گوڈارڈ نے ممبئی کے باسن قلعہ پر قبضہ کیا۔

1790۔ لارڈز کارنوالس نے مرشدآباد کے نواب سے فوج داری انصاف سے متعلق انتظامیہ کا اختیار چھینا اور صدر نظامت‘عدالت کو کلکتہ منتقل کردیا۔

1796۔ باجی راؤ دوم کو مراٹھا سلطنت کا پیشوا بنایا گیا۔ وہ مراٹھا سلطنت کے آخری پیشوا تھے۔

1828۔ اینڈریو جیکسن امریکہ کے ساتویں صدر منتخب ہوئے۔

1829۔ وائسرائے لارڈ ولیم بینٹک نے ہندوستان میں ستی کے رواج پر پابندی لگائی۔

1845۔پہلی انگریز سکھ جنگ کا آغاز ہوا۔

1858۔بنکم چندرچٹوپادھیائے اور یدوناتھ بوس مشترکہ طور پر کلکتہ یونیورسٹی سے آرٹ میں گریجویش ڈگری حاصل کرنے والے پہلے ہندستانی بنے۔

1882۔ عظیم مصور نند لال بوس کا جنم ہوا۔

1884۔ بھارت کے پہلے صدر جمہوریہ راجندر پرساد کا جنم ہوا۔

1889۔ انقلابی خودی رام بوس کی پیدائش ہوئی۔

1901۔اٹلی کے جیومارکونی نے جنوبی مغربی انگلینڈ سے پہلی بار ٹرانس اٹلانٹک ریڈیو سگنل کناڈا کے سینٹ جونس نیوناوون لینڈ بھیجا۔

1910۔ فرابسیسی ماہر طبیعات جارجز کلاؤڈ کے ذریعہ بنائے گئے دنیا کے پہلے نیون لیمپ کی پہلی بار پیرس کے موٹر شو میں نمائش کی گئی۔

1912۔ ترکی، بلغاریہ، سربیا، یونان اور مونٹی گارو نے جنگ بندی سمجھوتہ کیا۔

1920۔ ترکی اور رومانیہ نے امن سمجھوتہ کیا۔

1939۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانیہ کے ولنگٹن لڑاکو طیارہ نے جرمنی پر پہلا بم گرایا۔

1941۔اٹلی اور جرمنی نے امریکہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔ امریکہ کانگریس نے بھی دونوں ملکوں کے خلاف اعلان جنگ کیا اور ساتھ ہی کیوبا کوسٹاریکا، نکاراگوا، ڈومنک ری پبلک، گواٹیمالا اور پولینڈ نے جاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1946۔ڈاکٹر راجندر پرساد آئین ساز اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے۔

1948۔ چین کے پناہ گزینوں کولے جارہے جہاز 147کیئن گیا148 میں دھماکہ سے 1100 لوگوں کی موت ہوئی۔

1971۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ شروع ہوئی اور اس وقت کے صدر جمہوریہ نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا اس جنگ کے بعد بنگلہ دیش ایک آزاد ملک بنا۔

1979 ۔ ایران میں آئین نافذ کیا گیا۔

1979۔ ہاکی کے عظیم کھلاڑی دھیان چند کا انتقال ہوا۔

1981۔ امریکہ نے نیوادہ میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1982۔ بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان متالی راج کا جنم ہوا۔

1984۔ بھوپال یورینیم کاربائیڈ کارخانے میں گیس رساؤ کا حادثہ ہوا جس میں 3 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 50 ہزار سے زائد افراد کو علاج کی ضرورت پڑی۔

1989۔ امریکہ اور سوویت یونین کے رشتوں میں نئی شروعات کے پیش نظر اس وقت کے امریکی صدر جارج بش اور سوویت یونین کے صدر میخائل گورباچیف کے درمیان پہلی بات چیت کے لئے ملاقات واشنگٹن میں ہوئی۔

2004۔ بھارت اور پاکستان 40 برس بعد مناباؤ اور کھوکھرپار کے درمیان ریل رابطہ پھر سے بحال کرنے پر متفق ہوئے۔

2011۔ فلم اداکار دیو آنند کا انتقال ہوا۔

2012۔ فلپائن میں بھوفا طوفان میں کم از کم 475 لوگوں کی موت ہوئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details