اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History عالمی تاریخ میں آج کا دن - تاریخ میں آج کا دن

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 28 نومبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔ Today in History

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Nov 28, 2022, 9:19 AM IST

نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 28 نومبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1520۔ فرڈینینڈ میگلن نے بحر اوقیانوس کو پار کرنے کی شروعات کی۔

1660۔ لندن میں دی رائل سوسائٹی تشکیل دی گئی۔

1676۔ خلیج بنگال کے ساحل پر مشرقی ہندوستان کے زرخیز علاقے اور اہم بندرگاہ پڈوچیری پر فرانسسیوں کا ہوا۔

1814۔ دی ٹائمس آف لندن کی پہلی بار آٹو میٹک پرنٹنگ مشین سے چھپائی کی گئی۔

1821۔پناما نے خود کے اسپین سے آزاد ہونے کا اعلان کیا۔

1853۔اولمپیا کو واشنگٹن صوبہ کی دارالحکومت اعلان کیا گیا۔

1885۔ برطانوی فوج نے مانڈے پر قبضہ کیا۔

1893۔ نیوزی لینڈ میں قومی انتخابات میں پہلی بار خواتین نے ووٹنگ کی۔

1895۔امریکہ میں پہلا ’آٹو ریس‘مقابلہ شروع ہوا۔

1905۔ ڈبلن (آئرلینڈ) میں سن فن پارٹی قائم ہوئی تھی۔

1908۔ میریناپر کی کوئلہ کانحادثہ میں 154 مزدور مارے گئے۔

1912۔ البانیہ کو 400 برسوں کی غلامی کے بعد ترکی سے آزادی ملی۔

1919۔ برطانوی پارلیمنٹ (ہاوس آف کامنس) کے لئے پہلی خاتون ممبر کے طور پر نینسی ایسٹر منتخب ہوئی تھی۔

1922۔ یونان کے چھ وزیروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

1937۔ پرتگال کے جنرل فرانسسکو فرنکو نے اسپین کے سمندری ساحلوں کی ناکہ بندی کی۔

1938۔ ایران نے میں فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے۔

1942۔ بوسٹن (مانچیسٹر) کے کوکونٹ گروو نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 500 افراد مارے گئے۔

1943۔ دوسریعالمی جنگ کے دوران مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئی اور جنگ کے بعد کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے چرچلروزویلٹ اور اسٹالن کی تہران میٹنگ ہوئی۔

1954۔ معروف ماہر طبیعات اینریکو فرمی کا انتقال ہوا۔

1956۔ چین کے وزیراعظم چاو این لائی ہندوستان آئے تھے۔

1960۔ موریطانیہ آزاد ہوا۔

1961۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے باقی ماندہ نو آبادیات کو آزاد کرنے کی اپیل کی۔

1962۔ بنگال کے مشہور گلوکار کے سی ڈے کا انتقال ہوا تھا۔

1962۔ نیدرلینڈ کی رانی ول ہیلمینا کا انتقال ہوا۔

1966۔ ڈومنک ری پبلکن نے آئین اختیار کیا۔

1971۔ ’کالا ستمبر‘کے ایجنٹوں نے مصر کے سرکاری سفر کی دوران اردن کے وزیر اعظم واصفی ٹیل کو قاہرہ کے ایک ہوٹل کے باہر قتل کردیا۔

1973۔ عرب ممالک نے پرتگال کو تیل دینے پر پابندی لگائی۔

1975 ۔ خانہ جنگی کے بعد بائیں بازو کی جماعت ’ریولیوشنری فرنٹ فار انڈیپنڈنٹ ایسٹ تیمور (فریٹلن)‘ نے مشرقی تیمور کے انڈونیشیا سے آزاد ہونے کا اعلان کیا۔

1979 ۔ نیوزی لینڈ کا ایک طیارہ انٹارکٹکا میں ماونٹ ایریبس سے ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار سبھی 257 لوگ مارے گئے۔

1984۔ چیک حکام نے غیرکمیونسٹ کے اشتراک سے محفوظ سرکار بنانے کا اعلان کیا۔

1987۔ جنوبی افریقہ ایرویز کا ایک بوئنگ 747 طیارہ حادثہ کا شکار ہوا جس میں 160 افراد ہلاک ہوگئے۔

1989۔ راجیو گاندھی نے چناؤ میں پارٹی کی شکست کے بعد وزیر اعظم کے عہدے سے استفعی دیا تھا۔

1989۔ چیک حکام نے غیر کمیونسٹوں کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کی پیش کش کی تھی۔

1989۔ سال 1976 کی مانٹریال اولمپک میں جمناسٹک مقابلہ میں پہلی مرتبہ پورے کے پورے دس پوائنٹ لے کے تہلکہ مچانے والی رومانیہ کی جمناسٹ نادیا کومانسے نے ہنگری میں پناہ لی۔

1990۔سنگاپور کے وزیراعظم لی کیان یو نے 31 سال بعد استعفی دیا۔

1991۔ لیبیا نے پین ایم میں بم دھماکہ کے لئے ذمہ دار دو افراد کو سونپنے سے انکار کردیا۔

1993۔ وسطی سراجیوو میں سربوں کی گولہ باری سے متعدد لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔

1996۔ الجیریا نے اسلامی سیاسی پارٹیوں کو اقتدار سے باہر رکھنے کے لئے اپنے آئین میں ترمیم کرنے کی منظوری دی۔

1966۔ کیپٹن اندرانی سنگھ ایئربس اے 300 طیارے کو کمانڈ کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔

1997۔ وزیراعظم آئی کے گجرات نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔

2000۔ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے اپنی مرضی سے مرنے کو قانونی شکل دینے والی قرارداد کے لئے ووٹنگ کی۔

2001 ۔ افغانستان کے مزارے شریف میں شمالی اتحاد کے ساتھ تصادم میں القاعدہ کے سیکڑوں جنگجو مارے گئے۔

2012۔ شام کی راجدھانی دمشق میں دو کار بم دھماکوں میں 54 لوگ ہلاک اور 120 زخمی ہوئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details