نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 7 نومبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1858 - انگریزوں کے خلاف لڑنے والے عظیم انقلابی بپن چندر پال کی پیدائش۔
1876 - بنکم چندر چٹوپادھیائے نے بنگال کے کنتل پاڑا نامی گاؤں میں وندے ماترم گانا تحریر کیا تھا۔
1888 - سائنسدان چندر شیکھر وینکٹ رمن کی پیدائش۔
1944 - فرینکلن ڈی روزویلٹ کو چوتھی بار ریاستہائے متحدہ امریکہ کا صدر مقرر کیا گیا۔
1951 - اردن میں آئین منظور ہوا۔
1954 - جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار اداکار کمل ہاسن کی پیدائش۔
1968 - سوویت یونین نے ایٹمی تجربہ کیا۔
1996 - امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مارس گلوبل سرویئر کا آغاز کیا۔
1998 - امریکی صدر بل کلنٹن نے ہندوستان اور پاکستان پر پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا۔
2000 - بھارت میں سبز انقلاب کے بانی سی سبرامنیم کا انتقال ہوگیا۔
2003 - صدر چندریکا کماراٹنگا نے سری لنکا میں ایمرجنسی کا اعلان واپس لے لیا۔
2006 - ہندوستان اور آسیان سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک فنڈ بنانے پر متفق ہوئے۔
2008 - بہار کی جنتا دل (متحدہ) کے لوک سبھا ممبران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا۔
2008 - کشمیر کے مشہور شاعر رحمان راہی کو گیان پیٹھ ایوارڈ دیا گیا۔
2012 - گوئٹے مالا میں زلزلے سے 52 افراد ہلاک ہوئے۔
2015 - بھارتی ہدایت کار اور شاعر بپادتیہ بندوپادھیائے کا انتقال ہوگیا۔
یو این آئی