نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 23 ستمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:-
1739 روس اور ترکی کے درمیان بلغراد امن معاہدہ ہوا۔
1803 برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے آسائے کی لڑائی میں مراٹھا فوج کو شکست دی۔
1857 روسی جنگی جہاز لیفرٹ خلیج فن لینڈ میں آئے ایک شدید طوفان میں لاپتہ ہو گیا جس کی وجہ سے 826 افراد ہلاک ہو گئے۔
1903 مشہور مجاہد آزادی ار سماجی مصلح یوسف مہر علی کی پیدائش ہوئی۔
1908 ہندی کے مشہور شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کی پیدائش ہوئی۔
1917۔ سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ماہرکیمسٹ اسیما چٹرجی کی پیدائش ہوئی۔
1929 چائلڈ میرج پریونشن بل (شاردا ایکٹ) نافذ ہوا۔
1935 ہندی اور پنجابی فلموں کے مشہور اداکار پریم چوپڑا کی پیدا ئش ہوئی۔