نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 11 ستمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1893: سوامی وویکانند نے امریکہ کے علاقے شکاگو میں منعقدہ عالمی کانفرنس آف ریلیجنز میں فرقہ واریت، مذہبی تعصب اور تشدد پر ایک تاریخی تقریر کی۔
1895: ونوبا بھاوے، عظیم مجاہد آزادی، سماجی کارکن اور مشہور گاندھیائی رہنما کی پیدائش ہوئی۔
1906: مہاتما گاندھی نے جنوبی افریقہ میں ستیہ گرہ تحریک شروع کی۔
1919: امریکی بحریہ نے ہونڈوراس پر حملہ کیا۔
1922: آسٹریلیا کے میلبورن میں دی سن نیوز پیکٹوریل، با تصویر روزنامہ شروع ہوا۔
1939: عراق اور سعودی عرب نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1941: امریکی محکمہ دفاع نے پینٹاگون کی تعمیر شروع کی۔
1948: برطانوی ہندوستان کے ممتاز رہنما اور 'مسلم لیگ' کے صدر محمد علی جناح کا انتقال ہو گیا۔
1951: فلورنس چاڈوک نے انگلش چینل کو تیرکر پار کیا۔ انگلینڈ سے فرانس پہنچنے میں انہیں 16 گھنٹے 19 منٹ لگے۔ وہ ایسا کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔
1961: ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کا قیام۔1962: مشہور انگریزی راک بینڈ 'دی بیٹلز' نے اپنے پہلے سولو ہٹ البم 'لو می ڈو' کے گانے ریکارڈ کیے۔
1968: ایئر فرانس کا طیارہ نیس کے قریب گر کر تباہ۔ حادثے میں 89 مسافر اور عملے کے چھ ارکان ہلاک ہو گئے۔
2001 امریکہ میں دہشت گردوں نے نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ ٹاور، ورجینیا میں پینٹاگون اور پنسلوانیا میں پینٹاگون کی دو عمارتوں کو ہائی جیک کیا۔
2003: امریکی صدر جارج بش نے چین کی مخالفت کے باوجود تبت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ سے ملاقات کی۔
2005: غزہ کی پٹی میں 38 سالہ فوجی حکمرانی کے خاتمے کا اعلان۔
2019: امریکہ نے ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود پر پابندیاں لگا دیں اور انہیں عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔
یو این آئی