1519 – عظیم اطالوی مصور لیونارڈو ڈاونچی کا انتقال ہوا۔
1875 - امریکہ نے 20 سینٹ کے سکے ڈھالنا بند کردیا۔
1885 - بیلجیم کے بادشاہ لیوپولڈ دوم نے کانگو کی آزاد ریاست قائم کی۔
1921 – آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر ستیہ جیت رے کی پیدائش۔
1922 - ہندوستان کے پیشہ ور بلیئرڈز کھلاڑی ولسن جونز کی پیدائش۔
1929 – ہندوستانی سیاست دان اور ادیب وشنو کانت شاستری پیدا ہوئے۔
1929 - بھوٹان کے تیسرے بادشاہ جگمے دورجی وانگچک کی پیدائش۔
1933 - ہٹلر نے جرمنی میں ٹریڈ یونینوں پر پابندی لگا ئی۔
1945 - جرمن فوج نے اٹلی میں ہتھیار ڈال دیے۔
1949 - بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل سے متعلق مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔
1950 - فرانس نے کولکتہ کے قریب واقع اپنی کالونی چندر نگر حکومت ہند کے حوالے کر دی۔
1952 - ڈی ہیولینڈ کامیٹ ون، دنیا کا پہلا جیٹ طیارہ، لندن سے جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوا۔
1968 - لوک سبھا نے پبلک پراویڈنٹ فنڈ بل پاس کیا۔
1985 - مشہور صحافی اور ادیب بنارسی داس چترویدی کا انتقال ہوگیا۔
1986 - امریکہ کی این۔ بینکراف قطب شمالی پر پہنچنے والی پہلی خاتون بنیں۔
1997 - لیبر پارٹی کے رہنما ٹونی بلیئر برطانیہ کی پارلیمانی تاریخ میں سب سے کم عمر کے وزیر اعظم بنے۔
1999 - مریا موسکوسو پناما کی پہلی خاتون صدر مقرر کی گئیں۔
2003 - ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا۔ دسمبر 2001 میں پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد یہ رشتہ منقطع ہو گیا تھا۔
2008 - برما میں سمندری طوفان نرگس سے 1 لاکھ 38 ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو ئے۔
یو این آئی