نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 18 نومبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1727 - مہاراجہ جئے سنگھ دوئم نے جے پور شہر قائم کیا۔
1738 - فرانس اور آسٹریا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1833 - ہالینڈ اور بیلجیم کے درمیان جونہوون معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1772 - پیشوا مادھو راؤ اول کے چھوٹے بھائی نارائن راؤ نے تخت سنبھالا۔
1909 - امریکہ نے نکاراگوا پر حملہ کیا۔
1910 - ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی بٹوکیشور دت کی پیدائش ہوئی۔
1918 - شمال مشرقی یورپی ملک لاتوہا نے روس سے آزادی کا اعلان کیا۔
1948 - بہار کی راجدھانی پٹنہ کے قریب اسٹیمر ’نرائنی' حادثہ کا شکار ہوجانے سے 500 افراد ڈوب گئے۔
1951 - برطانوی فوج نے مصر کے علاقے اسماعیلیہ پر قبضہ کیا۔
1956 - مراکش نے آزادی حاصل کی۔
1959 - آئی این ایس ویراٹ کو برطانوی رائل نیوی میں کمیشنڈ کیا گیا۔
1994 - اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا۔
2002 - اقوام متحدہ ہتھیار معائنہ کاروں کا پہلا گروپ ہینس بلکس کی قیادت میں بغداد پہنچا۔
2003 - شوازنیگر نے کیلیفورنیا کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔
2005 - وزیر اعظم مہندا راجا پکسے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوئے۔
2005 ۔ عراق میں بم دھماکوں میں 44 افراد ہلاک ہوئے۔
2008 - ملک کی معیشت کو عالمی اقتصادی خسارہ سے بچانے کے لیے مرکزی حکومت نے بنیادی ڈھانچے سے منسلک منصوبوں میں 50,000 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا۔
2013 - امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مریخ پر ماوین خلائی جہاز بھیجا۔
2017 - ہندوستان کی مانوشی چھلر نے 'مس ورلڈ 2017' کا خطاب جیتا۔
یو این آئی۔