- 1611۔ مغل حکمراں جہانگیر نے مہرالنساء سے نکاح کیا، بعد میں ان کا نام نور جہاں پڑا۔
- 1810۔ ارجنٹینا کے مشہور مئی انقلاب میں عوام نے وائسرائے کو بے دخل کیا۔
- 1877۔ 732 مسافروں کو لے جا رہا اسٹیمر ’سر جان لارینس‘اڑیسہ کے ساحل کے نزدیک غرقاب ہوگیا۔
- 1886۔ بھارت کی آزادی کی تحریک کے شروعاتی زمانے کے انقلابی راس بہاری بوس کی پیدائش ہوئی۔
- 1895۔ فارموسا جمہوریہ بنا۔
- 1899۔ بنگال کے مشہور شاعر قاضی نذرالسلام کی پیدائش ہوئی۔
- 1924۔ معروف دانشور، قوم پرست لیڈر اور کلکتہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر آشوتوش مکھرجی کی موت ہوئی۔
- 1963۔ ایتھوپیا کی راجدھانی رائس ابالا میں افریقی اتحاد تنظیم کا قیام۔
- 1985۔ بنگلہ دیش میں آئے طوفان سے 10 ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔
- 1989۔ میخائل گورباچوف سوویت یونین کے کارگزار صدر منتخب کئے گئے۔
- 1991۔ اسرائیل نے تقریباً 14 ہزار یہودیوں کو ایتھوپیا سے نکالا۔
- 1997۔ سیارالیون میں فوجی بغاوت کے بعد صدر احمد کباہ کا تختہ پلٹا۔
- 2003۔ جنوبی امریکی ملک چلی نے پہلی بار عالمی کپ ٹینس کا خطاب جیتا۔
- 2005۔ بالی ووڈ اداکار اور سیاست داں سنیل دت کی موت ہوگئی۔
- 2007۔ سری لنکا کی حکومت نے تمل پناہ گزینوں کی شہریت کو آئینی منظوری دی۔
- 2013۔ جاپان کے 80 سالہ یوئشیرو میؤرا ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھنے والے دنیا کے سب سے زیادہ عمر کے شخص بنے۔
- 2014۔ پیٹرو پوروشینکو یوکرین کے صدر منتخب کئے گئے۔
عالمی تاریخ میں آج کا دن - 2005۔ بالی ووڈ اداکار اور سیاست داں سنیل دت کی موت ہوگئی۔
بھارتی اور عالمی تاریخ میں 25 مئی کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
عالمی تاریخ میں آج کا دن؟
یو این آئی
Last Updated : May 25, 2021, 6:31 AM IST