اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن؟ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 24 مئی کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

عالمی تاریخ میں آج کا دن؟
عالمی تاریخ میں آج کا دن؟

By

Published : May 24, 2021, 6:36 AM IST

  • 1543: پولینڈ کے ماہر فلکیات نکولس کاپرنکس کی موت۔ انہوں نے یہ نظریہ پیش کیا تھا کہ زمین سمیت تمام سیارے سورج کے گرد گھومتے ہیں اور زمین بھی اپنے محور پر گھومتی ہے۔
  • 1689: برطانوی پارلیمنٹ نے پروٹسٹنٹ عیسائیوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دی۔
  • 1875: سرسید احمد خان نے علی گڑھ میں محمدن اینگلو اورینٹل اسکول کی بنیاد رکھی جو اس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نام سے مشہور ہے۔
  • 1883: بروکلین اور مین ہٹن کو جوڑنے والا بروکلین پل ٹریفک کے لئے کھولا گیا۔
  • 1915: تھامس الوا ایڈیسن نے ٹیلی اسکریپ ایجاد کی۔
  • 1931: پہلی ایرکنڈیشنڈ مسافر ٹرین امریکہ کے والٹمور اوہئیو روٹ پر چلائی گئی۔
  • 1959: یوم استعماریت کا نام تبدیل کر کے دولت مشترکہ کردیا گیا۔
  • 1985: بنگلہ دیش میں گردابی طوفان کی وجہ سے دس ہزار افراد کی موت۔
  • 1986: مارگریٹ تھیچر اسرائیل کا دورہ کرنے والی برطانیہ کی پہلے وزیر اعظم بن گئیں۔
  • 1994: منی (سعودی عرب) میں حج کی ایک تقریب کے دوران بھگدڑ کے سبب 250 سے زائد حاجیوں کی موت ہوگئی۔

1994: 1993 میں نیو یارک سٹی میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر بم دھماکے کرنے والے چاروں ملزموں میں سے ہر ایک کو 240 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

  • 2001: نیپال کے 15 سالہ شیرپا تینبا شیری ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کو فتح کرنے والےسب سے کم عمر کوہ پیما بنے۔
  • 2004: شمالی کوریا نے موبائل فون پر پابندی عائد کردی۔
  • 2014: تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم ینگلک شناوترا کو فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
  • 2015: جمہوریہ آئرلینڈ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کے حق میں ووٹ دیا، جو مقبول ووٹوں کے ذریعہ ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details